کوئٹہ میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے قیام پر جشن، پی ٹی آئی پر تنقید

اتوار 11 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے قیام کو ’یومِ نجات‘ قرار دیتے ہوئے کوئٹہ میں جشن منایا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر علی مدد جتک کی زیرِ اہتمام ریلی نکالی گئی، جس میں کارکنوں نے پاکستانی پرچم اٹھا کر ڈھول کی تھاپ پر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کو شہریوں نے ’یومِ نجات‘ قرار دے دیا، مٹھائیاں تقسیم

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علی مدد جتک نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کے لیے فتنہ بن چکی ہے اور گورنر راج کے قیام سے خیبرپختونخوا کے عوام کو اس فتنے سے نجات ملی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پاکستان کو معاشی طور پر غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے اور اس کی سیاست سے ملک کی ترقی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اور ہماری سیاست بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp