جاپان نے پاکستانی اساتذہ کے تربیتی اسکالر شپ 2024 پروگرام کا اعلان کر دیا

اتوار 7 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپانی سفارتخانے نے ایم ای ایکس ٹی کے زیر اہتمام پاکستانی اساتذہ کے تربیتی اسکالرشپ 2024 پروگرام کا اعلان کر دیا، پاکستان میں جاپانی سفارت خانے نے سرکاری یا نجی پرائمری یا سیکنڈری اسکولوں میں 5 سال کا تدریسی تجربہ رکھنے والے پاکستانی اساتذہ کے لیے ایم ای ایکس ٹی ٹیچرز ٹریننگ اسکالرشپ 2024 کا اعلان کیا ہے۔

سفارت خانے کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ معیار کے مطابق 35 سال یا اس سے کم عمر کے اساتذہ اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ اس تربیتی کورس کا مقصد پاکستانی اساتذہ کو جاپان میں اسکول کی تعلیم پر تحقیق کرنے اور جاپانی ماہرین سے نئے طریقہ کار اور تدریسی تکنیک سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ جس سے ان کی پیشہ ورانہ ترقی میں مدد مل سکتی ہے۔

جاپان کی وزارت تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی (ایم ای ایکس ٹی) ہر سال بین الاقوامی اساتذہ کو اسکالرشپ کی پیشکش کرتی ہے جو جاپانی حکومت میکسٹ اسکالرشپ پروگرام کے تحت اساتذہ کی تربیت کے طالب علموں کے طور پر جاپان میں نامزد تعلیمی اداروں میں اسکول میں تعلیم پر تحقیق کرنا چاہتے ہیں۔

یہ زیادہ سے زیادہ 18 ماہ کی مدت کا نان ڈگری تربیتی کورس ہے، لیکن درخواست دہندہ کو جاپان میں یونیورسٹی میں مطلوبہ کورس مکمل کرنے کے بعد سرٹیفکیٹ ملے گا۔ درخواستیں بھیجنے کی آخری تاریخ 9 فروری 2024 ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی