پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید اور اعظم سواتی کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

پیر 25 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپلٹ ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات کے خلاف دائر اپیل منظور کرکے سینٹ الیکشن کے لیے اہل قرار دیا۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے مراد سعید کی اپیل پر سماعت کی۔ جس کے دوران اعتراض کنندہ اور مراد سعید کے وکیل نے دلائل دیے۔ سماعت شروع ہوئی تو جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ کیا مراد سعید ابھی بھی اشتہاری ہے؟ جس کے جواب میں مراد سعید کے وکیل نے عدالت کے سامنے موقف اپنایا کہ مراد سعید کے کاغذات جمع ہی اس لیے کروائے تھے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور سینیٹر بن جانے کے بعد اس خطرے سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

اشتہاری الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے

مراد سعید کی کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراض کرنے والے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جب مراد سعید جنرل الیکشن کے لئے فارم جمع کیا اس میں 9 ایف آئی آرز کا ذکر کیا تھا۔ جبکہ سینیٹ الیکشن کاغذات نامزدگی میں اس کا ذکر نہیں ہے۔ عدالت کو بتایا کہ اشتہاری کے حوالے سے مختلف عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں کہ  الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔ جبکہ  کاغذات نامزدگی میں جوائنٹ اکاؤنٹ کا ذکر بھی نہیں کیا۔

 الیکشن ٹرنیونل نے دنوں جانب کے دلائل سننے کے بعد مراد سعید کی اپیل منظور کرلی اور سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار دیا۔

اعظم سواتی بھی جنرل نشست کے لیے اہل قرار

الیکشن ٹربیونل پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی اپیل بھی منظور کر لی۔ اور سینیٹ الیکشن میں جنرل نشست کے لیے اہل  قرار دیا۔ جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے اپیل پر بعد میں فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

 یاد رہے کہ اعظم سواتی کے کاغذات جنرل اور ٹیکنوکریٹ دونوں کے لیے مسترد ہوئے تھے۔ جس کے خلاف وہ بھی الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم