امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ڈونلڈ بلوم کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کو استقبالیہ

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی ٹوئنٹی  کرکٹ ورلڈ کپ 2024  کے آغاز سے قبل اور پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم سے اظہارِ یکجہتی کے لیے  پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم  نے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی  ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور  ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل اُن کی حوصلہ افزائی کی۔

امریکی سفارت خانے کی پریس ریلیز کے مطابق امریکی سفیر کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والے ایک استقبالیے میں ڈونلڈ بلوم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں  کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چیئرمین محسن نقوی کو  بھی  خوش آمدید کہا اور امریکا میں منعقد ہونے والی   ٹی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر اسپورٹس ڈپلومیسی کا باہمی مظاہر ہ کرتے ہوئے سفیر بلوم نے پاکستان ٹیم کے ارکان کو سفارتخانے کی یادگاری کرکٹ بال اور دستخط شدہ  سافٹ بال بیٹ پیش کیا جبکہ پاکستانی ٹیم نے  بھی اسی خیر سگالی کے جذبے کے تحت امریکی سفیر کو پاکستان کی سرکاری کرکٹ شرٹ اورٹیم کا دستخط شدہ بلّا پیش کیا۔ اس موقع پر ڈونلڈ بلوم نے  قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ   ہلکی پھلکی کرکٹ بھی کھیلی۔

واضح رہے کہ رواں سال جون میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرتے ہوئے امریکا ایک تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔

کھیل کا جوش دوبالا کرنے کے حوالے سے یہ خبر یقیناً دلچسپی سے خالی نہیں  کہ امریکا اور پاکستان دونوں ایک ہی گروپ میں شامل کیے گئے ہیں اوردونوں ممالک 6 جون کو ایک دوسرے  کے ساتھ گروپ میچ میں مدِّ مقابل ہوں گے جس کا سب کو بے چینی سے انتظار رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز