پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے منشیات کی بھاری کھیپ پکڑلی

منگل 4 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ انسداد منشیات آپریشن میں شمالی بحیرہ عرب میں بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ 10 روز میں پاک بحریہ کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف یہ تیسری بڑی کارروائی ہے۔

’پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندری راستوں کی کڑی نگرانی کے لیے مستقل موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہیں‘۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب مشترکہ انسداد منشیات آپریشن پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں