لکی مروت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز لکی مروت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں میں ضلع قصور سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ کیپٹن محمد فراز الیاس، ضلع اسکردو کے 50 سالہ صوبیدار میجر محمد نذیر، ضلع گانچھے کے 34 سالہ لانس نائیک محمد انور، ضلع غذر کے 36 سالہ لانس نائیک حسین علی، ملتان کے 33 سالہ سپاہی اسد اللہ، ضلع گلگت کے 27 سالہ سپاہی منظور حسین اور ضلع راولپنڈی کے 31 سالہ سپاہی راشد محمود شامل تھے جن کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، حاضر سروس افسران، جوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہدا کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیے گئے ہیں، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہدا کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں گزشتہ روز بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں موجود کسی بھی دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز