ایس آئی ایف سی کی ایک سال میں سرمایہ کاری سے متعلق کارکردگی کیسی رہی؟

جمعرات 20 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے ایک سال کے مختصر عرصے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کا قیام پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے کے ہوا تھا جس کا ایک سال مکمل ہوچکا ہے۔

ایک سال کے دوران انتہائی محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے ایس آئی ایف سی نے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کے لیے مناسب ماحول فراہم کیا، ان اقدامات میں سب سے اہم آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو اپنے منافع میں سے 50 فیصد تک سرمایہ اپنے ملکوں میں لے جانے کی سہولت کی فراہمی ہے۔

اسی طرح سرمایہ کاری محتسب کے دفتر کے قیام سے سرمایہ کاروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا جہاں پر وہ اپنے مسائل کو احسن طریقے سے حل کر سکیں گے اور اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کریں گے۔ نجکاری اور ٹیلی کام سیکٹرز میں بھی ایپیلٹ ٹربیونل قائم کیے گئے تاکہ سرمایہ کار اپنی سرمایہ کاری سے متعلق درپیش قانونی مسائل پر رہنمائی حاصل کرسکیں۔

مزید برآں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، آئی ٹی کی برآمدات میں سال بہ سال 62 فیصد اضافہ ہوا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی سفارتکاروں اور تاجروں و سرمایہ کاروں سے متعلق افسران کی ذمہ داریوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

ایس آئی ایف سی کی ویب سائٹ

ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ویب سائٹ لانچ کی ہے جس کے ذریعے سے سرمایہ کار نہ صرف متعلقہ افسران تک با آسانی رسائی حاصل کرسکتے ہیں بلکہ ان کو بروقت معلومات اور خدمات تک بھی رسائی حاصل ہے۔ ایس آئی ایف سی نے جون 2023 سے لے کر اب تک پالیسی کی سطح پر بہت سی ترامیم کیں جن کی بدولت حکومتی نظام کی کارکردگی میں بہت بہتری آئی ہے۔

پالیسی اقدامات کے تحت ویزا پالیسی میں غیر ضروری رکاوٹوں کو ختم کرتے ہوئے نظر ثانی کی گئی ہے جس سے غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ کسانوں کو اعلیٰ معیاری بیج فراہم کرنے کے لیے نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی گئی ہے جو نہ صرف فصلوں کی پیداوار میں اضافے کو یقینی بناتی ہے بلکہ کسانوں کو بہتر مشورے اور رہنمائی بھی فراہم کرتی ہے۔

کینابس اور آبی زراعت کی پالیسی

کینابس (cannabis) کے طبی فوائد حاصل کرنے کے لیے ایک باضابطہ کینابی ریگولیٹری اتھارٹی بنائی گئی ہے جس کے تحت پالیسی کی تشکیل پر کام شروع کر دیا گیا ہے، سی فوڈ (Sea Food) کو دوسرے ممالک کو برآمد کے قابل بنانے کے لیے ایک جامع آبی زراعت کی پالیسی بنائی گئی ہے جس سے مچھلی اور دیگر آبی زراعت کی پروسیسنگ بین الاقوامی معیار کے مطابق کی جائے گی جس سے صنعت کو فائدہ پہنچے گا۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث پاکستان قومی خلائی پالیسی کو عملی شکل دینے میں کامیاب ہوا جس کی بدولت 2 سیٹلائٹ خلا میں لانچ کر دیے گئے ہیں، براؤن فیلڈ ریفائنری اپ گریڈیشن پالیسی کے ذریعے، پاکستان ریفائنریوں اور حکومت کے درمیان ٹیرف، ادائیگیوں اور دیگر واجبات سے متعلق بہت سے باقی مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوا ہے۔

ریفائنریز کو اپ گریڈیشن کی طرف لانے میں اہم پیشرفت

موجودہ ریفائنریز کو یورو-5 کے معیار پر اپ گریڈ کرنے میں کافی پیشرفت ہوئی ہے جو صارفین کو اعلیٰ معیار کی پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوگی، ایس آئی ایف سی کی جانب سے گزشتہ سال ستمبر سے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے اینٹی تھیفٹ ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے جس کی کوششوں سے تقریباً 95 ارب روپے کی وصولی کی گئی ہے۔

ایس آئی ایف سی نے صوبوں اور مرکز کے درمیان ہم آہنگی لانے میں کلیدی کردار ادا کیا اور مذاکرات کے ذریعے مختلف محکموں کے درمیان حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد فراہم کی، ایس آئی ایف سی نے گزشتہ ایک سال میں کئی قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہ سنگ میل سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں کونسل کی لگن اور کاوشوں کو واضح کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں