صحت کیلئے مفید فائبر سے بھرپور غذائیں کونسی ہیں؟

بدھ 11 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہرین غذائیت کے مطابق فائبر انسانی صحت کے لیے بے حد مفید اور ناگزیر ہے، جیسے پروٹین سے لبریز گوشت انسانی جسم کے لیے بنیادی جز ہے ویسے ہی جسم کی مجموعی صحت برقرار رکھنے کے لیے فائبر کی بھی ضرورت پڑتی ہے، فائبر کے استعمال کے نتیجے میں عمر میں 10 سال تک کے اضافے کے 80 فیصد تک امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

فائبر دو قسم کا ہوتا ہے، فائبر کی ایک قسم کولیسٹرول کی سطح کم کرتی ہے جو کہ دلیہ، مٹر، بیج، پھلیوں، پھلوں، سیب، ترش پھل، اسپغول کے چھلکے اور گاجر وغیرہ میں پایا جاتا ہے جبکہ دوسری قسم  جذب نہ ہونے والے فائبر کی ہے جو کہ گندم کے آٹے، گریوں، آلوؤں اور سبزیوں جیسے کہ گوبھی وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق فائبر پودوں میں پایا جانے والا ایک ایسا جز ہے جو کہ مضر صحت مادوں کو جسم سے اخراج میں مدد فراہم کرتا ہے، یہ ہضم نہ ہونے والی غذا ہے، اس کے استعمال سے یہ صرف نظام ہاضمہ سے گزرتا ہے اور معدے سمیت آنتوں کی کارکردگی بہتر بنانے سمیت کولیسٹرول کو جذب کرتا ہے جس کے نتیجے میں انسان متعدد بیماریوں سے بچ جاتا ہے۔

فائبر پھلوں اور سبزیوں میں کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے، اگر وزن میں کمی اور نظام ہاضمہ بہتر بنانا چاہتے ہیں تو سلاد کا ضرور استعمال کریں، عید کے دوران جب صرف گوشت اہم مرکزی غذا ہوتی ہے اس دوران غذائی ماہرین کی جانب سے کھانے کے دوران سلاد کا استعمال لازمی قرار دیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی