پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کا انتخاب میری سفارش پر کیا گیا، میاں اسلم اقبال

جمعہ 16 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز وڑائچ کو صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا ہے۔ پی ٹی آئی سیکرہٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے علی امتیاز وڑائچ کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ان کی سفارش پر علی امتیاز وڑائچ کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حماد اظہر کا پاکستان تحریک انصاف کے دونوں عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ بانی چیئرمین عمران خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے ان کی مشاورت سے پہلے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب کیا اور اب ایک مرتبہ پھر پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے انتخاب کے لیے انہوں نے ان کی رائے اور مشاورت کو مقدم رکھا۔

میاں اسلم اقبال نے مزید کہا، ’میں اپنے بانی چیئرمین عمران خان کے اس اعتماد پر ان کا شکرگزار ہوں اور کوشش کروں گا کہ اس اعتماد کو اسی طرح قائم و دائم رکھوں، میں نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان پھچر اور دیگر ارکان اسمبلی کی مشاورت سے لاہور سے ہمارے نوجوان رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز وڑائچ کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے۔

انہوں نے کہا میری دعا ہے کہ علی امتیاز وڑائچ پارٹی چیئرمین عمران خان کی پالیسی کو لے کر آگے چلیں گے، میری مکمل سپورٹ ماضی کی طرح پوری پارلیمانی پارٹی کے لیے ہمیشہ شامل حال رہے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی حافظ فرحت عباس پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر تھے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نامعلوم ملزمان پی ٹی آئی رہنما امتیاز چوہدری کو اینٹی کرپشن ٹیم سے لے اُڑے

7 اگست کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں حافظ فرحت عباس اور اور شیخ امتیاز کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ ضمانت خارج ہونے پر حافظ فرحت عباس احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریاستی اداروں کے خلاف الزامات کا کیس: سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

آزاد کشمیر: 2 کھرب 86 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم سپر ہِٹ ہوگئی، عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

غروب آفتاب دیکھنا صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟ نئی تحقیق میں دلچسپ فوائد سامنے آگئے

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں