توشہ خانہ 2 کیس میں رہائی کا حکم، کیا عمران خان جیل سے باہر آسکیں گے؟

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا ہے، لیکن اس کے باوجود عمران خان کو رہا نہیں کیا جارہا ہے کیونکہ ان کے اوپر پنجاب میں کچھ کیسز ہیں اور جوڈیشل ہونے کی وجہ سے ضمانت نہیں ہورہی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رہائی کے احکامات کے باوجود عمران خان آج رہا نہیں ہوسکیں گے کیونکہ عدالتی احکامات متعلقہ عدالت کو بھیجے جائیں گے جس پر متعلقہ عدالت مچلکے جمع ہونے کے بعد روبکار جاری کرے گی، توقع کی جارہی ہے کہ کل روبکار جاری ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منظور، عمران خان کی رہائی کا حکم

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ 2 میں عدالتی حکم پر رہائی تو مل گئی ہے لیکن وہ رہا نہیں ہوسکیں گے کیوں کہ ان پر اب بھی بڑی تعداد میں کیسز موجود ہیں، جن میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کا کیسز بھی شامل ہے، جس میں ان کو ضمانت نہیں دی گئی۔

تاہم، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل، اور 9مئی میں ملوث ہونے کی وجہ سے بھی ناممکن ہے کیونکہ دونوں کیسز ابھی عدالتوں میں ہیں اور اپنے اختتام کی طرف گامزن ہیں۔

خیال رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی رہائی کا حکم دیا ہے لیکن یہ فیصلہ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، اور مچلکے جمع کرانے کے بعد اسپیشل جج سینٹرل ان کی روبکار جاری کریں گے تو ہی ان کی رہائ ممکن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں ‏بشریٰ بی بی کیخلاف کوئی کیس یا انکوائری نہیں چل رہی، نیب  کا پشاور ہائیکورٹ میں جواب

واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد 10، 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانت منظور کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عیدالفطر پر کتنی تعطیلات ہوں گی، وفاقی حکومت نے فیصلہ کرلیا

بنگلہ دیش کے خلاف آؤٹ پر ردعمل، آئی سی سی کی سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی

ایرانی جزیرے پر امریکی حملہ، نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے