چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کی متعدد انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو کرتے ہوئے مختلف نوعیت کی چیمبر اپیلوں کی سماعت کے لیے 5 ججز کو نامزد کیا ہے۔
جسٹس مسرت ہلالی کو خیبرپختونخوا کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کی نگراں جج مقرر کیا گیا ہے جبکہ جسٹس ملک شہزاد پنجاب، جسٹس ہاشم کاکڑ بلوچستان، جسٹس صلاح الدین پنہور سندھ اور جسٹس عامر فاروق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے نگراں جج مقرر کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف وفد سے کیا گفتگو ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بتادیا
سپریم کورٹ عملے کے یونیفارم کی کوالٹی چیک کرنے کے لیے قائم کمیٹی تحلیل کرتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے تمام کمیٹیوں اور تقرریوں کے الگ الگ نوٹیفیکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔
CamScanner 02-17-2025 10.07 by Asadullah on Scribd
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی آئی ٹی کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے جبکہ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس میاں گل حسن مذکورہ کمیٹی کے ارکان ہوں گے، سپریم کورٹ کی بلڈنگ کمیٹی کی سربراہی جسٹس جمال مندوخیل کے سپرد جبکہ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس عامر فاروق کو کمیٹی کے رکن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کا خط آئینی بینچ کمیٹی کو بھیج دیا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
ریسرچ سینٹر کمیٹی کی سربراہی جسٹس شاہد بلال حسن کے سپرد کی گئی ہے جبکہ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس عامر فاروق کمیٹی کے اراکین ہوں گے، اسی طرح جسٹس محمد علی مظہر لا کلرک پروگرام کمیٹی کے سربراہ اور جسٹس میاں گل حسن رکن ہوں گے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مختلف نوعیت کی چیمبر اپیلوں کی سماعت کے لیے اپنے آپ سمیت 5 ججز کو نامزد کیا ہے، ان کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس شکیل احمد بھی مختلف نوعیت کی چیمبر اپیلیں سنیں گے۔
مزید پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے 100 دن کیسے رہے؟ سپریم کورٹ کا اعلامیہ جاری
سپریم کورٹ آرکائیو اینڈ میوزیم کمیٹی کی سربراہی جسٹس حسن اظہر رضوی کے سپردکی گئی ہے جبکہ جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آرکائیو کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔
فوری انصاف اور ماڈل کورٹس سے متعلق کمیٹی کی سربراہی جسٹس ملک شہزاد کے سپردکی گئی ہے، جبکہ جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
مزید پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کو ٹائٹینک کیوں کہا؟
چیف جسٹس نے جسٹس اشتیاق ابراہیم کو سیکیورٹی جج تعینات کیا ہے، جو سپریم کورٹ بلڈنگ، برانچ رجسٹر یا اور ججز کالونی کے سکیورٹی امور دیکھیں گے، جسٹس میاں گل حسن فیملی اور بچوں کی حوالگی کیسز میں پاک برطانیہ پروٹوکول کے رابطہ کار جج تعینات کیے گئے ہیں۔














