این ڈی ایم اے نے سیلاب سے تباہ کاریوں اور اموات کے اعدادوشمار جاری کردیے

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں مسلسل بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر660  ہوگئی ہے جبکہ ملک کے تمام صوبوں اور خطوں سے ہلاکتوں اور تباہی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں ہوئیں جہاں392  افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ پنجاب میں 164، گلگت بلتستان میں 32، سندھ میں 29، بلوچستان میں 20، آزاد کشمیر میں 15 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلاب متاثرین کے لیے وزیراعلیٰ کا اہم اعلان

جاں بحق ہونے والوں میں 394 مرد، 95 خواتین اور 171 بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کی مجموعی تعداد 935 ہے، جن میں سب سے زیادہ پنجاب میں 582، خیبر پختونخوا میں 245، سندھ میں 40، گلگت بلتستان میں 37، آزاد کشمیر میں 24، بلوچستان میں 4 جبکہ اسلام آباد میں 3 افراد شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 2,478 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ خیبر پختونخوا میں 500 جزوی اور 212 مکمل طور پر تباہ ہوئے، سندھ میں 54 جزوی اور 33 مکمل منہدم ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 229 جزوی اور 368 مکمل مکانات تباہ ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 567 جزوی اور 152 مکمل تباہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی ادائیگی کیسے ہوگی؟ خیبرپختونخوا حکومت نے بتا دیا

وفاقی دارالحکومت میں 64 مکانات جزوی اور ایک مکمل طور پر تباہ ہوا۔ پنجاب میں 215 مکانات جزوی اور ایک مکمل طور پر منہدم ہوا، جبکہ بلوچستان میں 69 مکانات جزوی اور 13 مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مزید جانی و مالی نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز