اسلام آباد مذاکرات: امریکی اور ایرانی وفود آج پاکستان پہنچیں گے

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج رات پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی نائب صدر کے ہمراہ اسٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنر بھی ایرانی وفد سے مذاکرات کے لیے آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی میں کردار: کوہاٹ کے عوام کا سیاسی و عسکری قیادت کو خراج تحسین

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وفد میں معاونت کے لیے شامل 23 ارکان پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، وفد کے ارکان میں سکیورٹی ماہرین اور ٹیم کے ارکان بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج رات گئے اسلام آباد پہنچیں گے۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد بھیج رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق مذاکراتی ٹیم میں جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے، مذاکراتی ٹیم ہفتے کی صبح اسلام آباد میں بات چیت کرے گی۔

مزید پڑھیں:امریکا ایران جنگ بندی پر بھارت پریشان ہے کہ یہ کیا ہوگیا، وزیر دفاع خواجہ آصف

دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم کو آگاہ کیا ہےکہ ایران کا وفد مذاکرات کے لیے اسلام آباد آئے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں ایبولا کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا، یوگنڈا سے آنے والی خاتون قرنطینہ منتقل

’فتنۃ الہندوستان‘ کے بزدلانہ حملے پاکستان یا اس کی مسلح افواج کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے، فیلڈ مارشل نے عیدالاضحیٰ فرنٹ لائن جوانوں کے ساتھ منائی

حج 2026: وقوف مزدلفہ مکمل، حجاج رمی جمرات کے لیے روانہ، واپسی پروازیں 31 مئی سے شروع ہوں گی

عید پر گوشت کا استعمال اور صحت کا خیال کیسے رکھاجائے؟ ماہرِ غذائیت نے مشکل آسان کردی

رواں برس کتنے لاکھ افراد نے فریضۂ حج ادا کیا، سعودی محکمہ شماریات نے بتادیا

ویڈیو

’فتنۃ الہندوستان‘ کے بزدلانہ حملے پاکستان یا اس کی مسلح افواج کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے، فیلڈ مارشل نے عیدالاضحیٰ فرنٹ لائن جوانوں کے ساتھ منائی

عید پر گوشت کا استعمال اور صحت کا خیال کیسے رکھاجائے؟ ماہرِ غذائیت نے مشکل آسان کردی

کراچی میں بڑی آفر: گوشت آپ کا ذائقہ ہمارا

کالم / تجزیہ

بے گھر بچوں کی عید

عید الاضحیٰ کے دن ایک خوش کن بات

ہر راستہ بیجنگ کی جانب