علی زرداری نے چین کے دورے کے دوران چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے “ترجیحی شعبوں” میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، جن میں بالخصوص متبادل توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری کا چین میں بڑا اقدام: زرعی عمل کاری اور جدید صنعت میں پاک چین تعاون کو نئی سمت دینے کا فیصلہ
ریڈیو پاکستان کے مطابق صدر زرداری ایک ہفتے کے دورے پر چین کے صوبوں ہونان اور ہینان میں موجود ہیں جہاں وہ اقتصادی اور تجارتی تعاون سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
اپنے دورے کے دوران بدھ کے روز صدر زرداری نے سانیا میں ہانگژو جن جیانگ گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وانگ جیان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کمپنی کو پاکستان میں متبادل توانائی، پانی کی صفائی اور الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری سسٹمز جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان مختلف شعبوں خاص طور پر واٹر ٹریٹمنٹ، الیکٹرک وہیکل بیٹری سسٹمز اور متبادل توانائی کے منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔
مزید پڑھیے: صدر زرداری کی مسجد اقصیٰ پر یلغار کی مذمت، حیثیت تبدیلی کی کوشش اشتعال انگیزی قرار
رپورٹ کے مطابق، صدر زرداری نے کہا کہ اس نوعیت کی شراکت داریاں پائیدار ترقی اور صنعتی فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
مزید پڑھیے:
انہوں نے غیر ملکی کمپنیوں کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں اداروں کو خصوصاً پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی،
مزید بتایا گیا کہ ہانگژو جن جیانگ گروپ پاکستان میں پہلے ہی متعدد منصوبوں پر کام کر رہا ہے اور یہ چین کے سرفہرست سو کاروباری گروپس میں شامل ہے جس کی سرگرمیاں بھاری صنعت، کھاد، تیل و گیس، کوئلہ گیسفیکیشن، قابل تجدید توانائی، زراعت اور آبپاشی تک پھیلی ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں: سفارت کاری سے معاشی تعاون تک، صدر مملکت آصف زرداری کا دورہ چین ملکی ترقی کے لیے اہم
صدر زرداری اپنے دورہ چین کے دوران مختلف اہم سرگرمیوں میں حصہ لے چکے ہیں جن میں پانی کو قابل استعمال بنانے، زرعی ٹیکنالوجی اور چائے کی صنعت میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی شامل ہیں۔














