غیر جانبدار ممالک کے جہاز آبنائے ہرمز سے نکالنے کے لیے صدر ٹرمپ نے پروجیکٹ فریڈم کا اعلان کردیا

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے لیے ‘پروجیکٹ فریڈم’ کا آغاز آج یعنی پیر کی صبح کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک نے، جو مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کا حصہ نہیں، امریکا سے درخواست کی ہے کہ ان کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے نکالنے میں مدد فراہم کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ممالک اس تنازع میں ‘بالکل غیر جانبدار اور بے قصور تماشائی’ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی ’دوستانہ‘ ہے، ایرانی تجاویز کا جلد جائزہ لوں گا، صدر ٹرمپ

ٹرمپ نے کہا کہ ایران، مشرقِ وسطیٰ اور امریکا کے مفاد میں ان ممالک کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ان کے جہازوں کو محفوظ طریقے سے محدود آبی راستوں سے نکالا جائے گا تاکہ وہ اپنی تجارتی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جہاز ان خطوں سے تعلق رکھتے ہیں جو موجودہ مشرقِ وسطیٰ کشیدگی میں کسی بھی طرح ملوث نہیں ہیں، اس لیے امریکی نمائندوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہر ممکن کوشش کر کے جہازوں اور ان کے عملے کو بحفاظت آبنائے ہرمز سے نکالیں۔

ان کے مطابق، یہ جہاز اس وقت تک واپس نہیں آئیں گے جب تک علاقہ جہاز رانی کے لیے محفوظ نہیں ہو جاتا۔

مزید پڑھیں:صدر ٹرمپ کو دھمکی، ساحل پر ‘86 47’ لکھی تصویر شیئر کرنے پر سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر پر مقدمہ

ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ ان کے نمائندے ایران کے ساتھ مثبت مذاکرات میں مصروف ہیں اور ان بات چیت سے سب کے لیے مثبت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ‘پروجیکٹ فریڈم’ کا مقصد صرف ان افراد، کمپنیوں اور ممالک کو ریلیف فراہم کرنا ہے جو اس صورتحال میں بے قصور ہیں اور حالات کا شکار بنے ہوئے ہیں۔

ان کے بقول، یہ اقدام ایک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایران اور دیگر مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے لیے۔

مزید پڑھیں: جلد معاہدے پر پہنچنے کے لیے ایران کو دھمکی، ٹرمپ نے رائفل پکڑے اپنی اے آئی تصویر شیئر کردی

ٹرمپ نے مزید کہا کہ کئی جہازوں پر خوراک اور دیگر ضروری اشیا کی قلت پیدا ہو رہی ہے، جس سے عملے کے لیے صحت مند اور محفوظ ماحول میں قیام مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام گزشتہ چند ماہ سے جاری کشیدگی کے دوران خیر سگالی کا مظاہرہ ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس انسانی ہمدردی کے عمل میں کسی قسم کی مداخلت کی گئی تو اس کا سختی سے جواب دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، مرمت اور برآمد کا نیا منصوبہ کیا ہے؟

نمرہ خان کے نکاح کی تصاویر وائرل، دلہے کی پہلی جھلک سامنے آگئی

ٹرمپ کے امن معاہدے کے اشارے پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پاور کے ذریعے توانائی کے حصول پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی