ملک بھر میں شدید گرمی برقرار، مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

جمعہ 29 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش، تیز ہواؤں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔

تاہم لاہور، حافظ آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور گردونواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ پر شدید گرمی کا امکان: محکمہ موسمیات نے 25 سے 31 مئی تک ملک گیر ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں شدید گرمی متوقع ہے جبکہ رات کے وقت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے زیریں اضلاع میں شدید گرمی برقرار رہے گی، تاہم چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور اور مالاکنڈ کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  عید کے موقع پر پاکستان میں موسم کیسا رہے گا اور اس موسم میں گوشت کیسے کھایا جائے؟

کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!