آزاد کشمیر ایکشن کمیٹی کے کون سے اہم مطالبات منظور ہو چکے ؟ کمیٹی مزید ناروا مطالبات سے کیا چاہتی ہے؟

اتوار 7 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت آزاد جموں و کشمیر اور متعلقہ اداروں کی جانب سے عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیشتر اہم مطالبات تسلیم کیے جانے اور ان پر تیزی سے عملدرآمد کے باوجود بعض حلقوں کی جانب سے غیر لچکدار رویہ اور ہٹ دھرمی کا سلسلہ تاحال برقرار ہے۔ سرکاری ذرائع اور حالیہ پیشرفت کے مطابق احتجاجی کمیٹی کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں پر بڑی حد تک عمل کرتے ہوئے متعدد دیرینہ مسائل کو حل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق معاہدے کے تحت کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں احتجاج کے دوران درج ہونے والی زیادہ تر ایف آئی آرز واپس لے لی گئی ہیں، جبکہ قتل کے 15 سنگین مقدمات اس عمل سے مستثنیٰ رکھے گئے ہیں۔ اسی طرح کابینہ کے حجم میں کمی کرتے ہوئے وزرا کی تعداد 20 تک محدود کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

ذرائع کے مطابق احتجاج کے دوران معطل کیے گئے تمام سرکاری ملازمین کو بحال کر دیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد سے گرفتار مظاہرین کی رہائی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضوں کی ادائیگی کا عمل بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔

حکومتی اقدامات میں مزید پیشرفت کے تحت پورے آزاد کشمیر میں سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ ہیلتھ کارڈ اسکیم پر مکمل عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی منظوری کے بعد ترقیاتی فنڈز کی منتقلی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ منگلا ڈیم متاثرین کے واجبات کی ادائیگی مکمل کر دی گئی ہے جبکہ ددھیال کشمیر کالونی واٹر سپلائی اسکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔

تعلیمی شعبے میں بھی متعدد اصلاحات کی گئی ہیں جن کے تحت اسکولوں اور کالجوں پر بجلی کے اضافی لوڈ میں کمی، مزید تعلیمی بورڈز کا قیام اور تعلیمی اداروں میں اوپن میرٹ کے نفاذ جیسے اقدامات شامل ہیں۔ اسی طرح پراپرٹی ٹرانسفر ٹیکس ایکٹ اسمبلی سے منظور ہو چکا ہے جبکہ اسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اربوں روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام اقدامات کے باوجود بعض عناصر کی جانب سے ایسے نئے مطالبات سامنے لائے جا رہے ہیں جنہیں غیر ضروری اور نظامی معاملات میں مداخلت کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔ ان میں بعض شرائط کو ریاستی اور انتظامی معاملات پر اثر انداز ہونے کی کوشش بھی سمجھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب، موجودہ صورتحال پر مشاورت ہوگی

مزید کہا گیا ہے کہ الیکٹرک ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اداروں کے انتظامی امور میں غیر ضروری مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ ریاستی رٹ برقرار رہے۔ حکومت کے مطابق میرپور ایئرپورٹ، ہائیڈل منصوبوں اور سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ حکومتی مؤقف کے مطابق عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیشتر بنیادی اور عوامی مطالبات پر عملدرآمد کیا جا چکا ہے، تاہم بعض حلقوں کی جانب سے مسلسل سخت رویہ اور نئے مطالبات صورتحال کو پیچیدہ بنا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئینی معاملات پر دباؤ کی سیاست مسترد،سپریم کورٹ نے مہاجر نشستوں پر حکومتی مؤقف درست قرار دے دیا

سمندری خود مختاری کا تنازع، تائیوان کی جانب سے چینی بحری بیڑے کی پیشقدمی روکنے کے لیے جنگی جہاز روانہ

اب کام بھی ہوگا اور بچوں کی دیکھ بھال بھی : مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے سرکاری اداروں میں جدید ڈے کیئر سنٹرز قائم

امریکی ملازمتی ویزوں میں بھارتی فراڈ پکڑا گیا، درخواستیں اور ڈگریاں جعلی نکلیں

آزاد کشمیر: مطالبات کی ریکارڈ منظوری کے باوجود احتجاج، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا سامنے آگیا

ویڈیو

گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے لیے پولنگ کا سلسلہ جاری، 24 نشستوں پر 400 سے زائد امیدوار میدان میں

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

جسمانی معذوری رکاوٹ نہ بن سکی، فنکار نے خوابوں کو رنگوں میں ڈھال دیا

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ