سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سام سنگ نے اپنے متوقع فولڈ ایبل فون کی رونمائی سے قبل انسٹاگرام پر ایک منفرد مہم شروع کرتے ہوئے تقریباً تمام پرانی پوسٹس حذف کر دیں اور صرف 6 نئی پوسٹس چھوڑ دیں، جن پر نیا نعرہ درج ہے، نیا ڈیزائن، نئی خوشی۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ نے گلیکسی ایس 25 کا اسٹیل ورژن متعارف کروا دیا

کمپنی کی جانب سے جاری مختصر ویڈیوز میں کسی فون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم ان میں ایک نئے، نسبتاً چوڑے اور کم لمبے ڈیزائن کی جھلک دکھائی گئی ہے، جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ آئندہ فولڈ ایبل فون کی شکل موجودہ ماڈل کے مقابلے میں نمایاں طور پر مختلف ہوگی۔

ایک پوسٹ میں جامنی، گلابی اور سنہری رنگوں کے امتزاج کے ساتھ ایسا وال پیپر بھی دکھایا گیا ہے جس میں 8 کا ہندسہ نمایاں ہے، جسے آنے والے ماڈل کی جانب اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

حالیہ لیکس میں بھی نئے فولڈ ایبل فون کے رینڈرز سامنے آئے ہیں، جن میں ایک نئے ماڈل کے ساتھ ایک الٹرا ورژن کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق الٹرا ماڈل کا ڈیزائن موجودہ انداز سے ملتا جلتا ہو سکتا ہے، جبکہ بنیادی ماڈل نئے ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ نے پاکستان میں گلیکسی S26 سیریز متعارف کرادی، الٹرا ماڈل کی قیمت کیا ہوگی؟

سام سنگ نے ابھی تک باضابطہ طور پر رونمائی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاہم مختلف رپورٹس اور سامنے آنے والی معلومات کے مطابق 22 جولائی کو کمپنی کی تقریب متوقع ہے، جس میں نئے فولڈ ایبل فونز پیش کیے جا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp