ایچ آئی وی اور یپاٹائٹس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک میں غیرمعیاری سرنجوں کی تیاری و استعمال پر پابندی

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے غیر معیاری سرنجوں کی تیاری اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 20 ہزار ایچ آئی وی مریض ’لاپتا‘، 8 لاکھ ڈالر کی طبی امداد غائب

ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ کی روک تھام سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ غیر قانونی سرنجوں کے استعمال میں ملوث افراد اور اسپتالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اگر کسی ادارے یا فرد کی جانب سے مجرمانہ غفلت ثابت ہو تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے متعدی بیماریوں کے کنٹرول کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا بھی حکم دیا جس کی سفارشات صوبوں سے مشاورت کے بعد پیش کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے قانون و انصاف کی وزارت کو بھی ہدایت دی کہ وہ قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک میں ضروری ترامیم کی تجاویز تیار کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر جامع حکمت عملی تشکیل دینا اور اس پر مؤثر عمل درآمد ہی اس مسئلے کا حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کا تعاون بھی انتہائی اہم ہے۔

وزیراعظم نے طبی عملے کی بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت پر بھی زور دیا۔

اسپتالوں میں ایچ آئی وی کیسز کی تاریخ

گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان کے مختلف شہروں میں اسپتالوں سے منسلک ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایچ آئی وی سے بچاؤ کی ویکسین منظور، گولیوں کی جگہ اس کے استعمال سے پردہ داری زیادہ ممکن

اپریل میں کراچی کے 3 اسپتالوں میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں نمایاں اضافہ رپورٹ کیا گیا تھا جبکہ اسی ماہ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی تحقیقاتی رپورٹ میں پنجاب کے تحصیل تونسہ کے ایک سرکاری اسپتال میں سنگین بے ضابطگیوں اور بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے کے انکشافات سامنے آئے تھے۔

بی بی سی کے مطابق کم از کم 331 بچے نومبر 2024 سے اکتوبر 2025 کے درمیان ایچ آئی وی کا شکار ہوئے۔

اسی طرح کراچی کے علاقے سائٹ ٹاؤن میں بھی گزشتہ سال نومبر میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے تھے جہاں ایک اسپتال میں علاج کے دوران متعدد بچے متاثر پائے گئے۔

سنہ2019  میں سندھ کے شہر رتوڈیرو میں بھی ایچ آئی وی کا بڑا پھیلاؤ سامنے آیا تھا جس میں سیکڑوں بچے متاثر ہوئے۔ اس واقعے کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اسباب کی تحقیقات میں مدد فراہم کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: چہرے کی خوبصورتی کے لیے کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کرانے والی 3 خواتین میں ایچ آئی وی منتقلی کی تصدیق

بعد ازاں تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ بار بار انجیکشن کے استعمال نے اس وبا کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟