کیا جارج آرویل کا ناول ‘1984’ حقیقت بنتا جا رہا ہے؟ ڈیجیٹل نگرانی پر دنیا بھر میں نئی بحث

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج کی دنیا میں اسمارٹ فون، مصنوعی ذہانت یا اے آئی، چہرہ شناسی (فیشل ریکگنیشن) اور آن لائن نگرانی جیسی ٹیکنالوجیز ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔ بظاہر یہ سہولت اور سیکیورٹی فراہم کرتی ہیں لیکن اسی کے ساتھ یہ سوال بھی شدت اختیار کر رہا ہے کہ کیا ڈیجیٹل ترقی کے ساتھ ہماری نجی زندگی اور آزادی بھی محدود ہوتی جا رہی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: منٹو کا ادب اور اشفاق احمد کا ’زاویہ‘

تقریباً 77 سال قبل برطانوی مصنف جارج آرویل نے اپنے شہرۂ آفاق ناول ’1984‘ میں ایک ایسی ریاست کا تصور پیش کیا تھا جہاں حکومت شہریوں کی ہر سرگرمی پر نظر رکھتی ہے معلومات پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے اور آزادیِ اظہار محدود ہو چکی ہوتی ہے۔ اس وقت اس تصور کو محض ایک خیالی کہانی سمجھا گیا مگر آج مصنوعی ذہانت، جدید نگرانی کے نظام اور ڈیجیٹل قوانین پر جاری عالمی بحث نے ایک بار پھر اس ناول کو مرکزِ توجہ بنا دیا ہے۔

اسی تناظر میں مختلف ممالک میں متعارف کرائے جانے والے نئے ڈیجیٹل قوانین، نگرانی کے جدید نظام اور پرائیویسی سے متعلق خدشات ایک نئی بحث کو جنم دے رہے ہیں کہ کیا دنیا واقعی جارج آرویل کے تصور کردہ معاشرے کی جانب بڑھ رہی ہے یا یہ اقدامات صرف عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کو بہتر بنانے کی کوشش ہیں۔

جارج آرویل (اصل نام ایرک آرتھر بلیئر) کے شہرہ آفاق ناول ’1984‘ میں دکھائی گئی مسلسل نگرانی، سنسرشپ، آزادی اظہار پر قدغن اور نجی زندگی میں مداخلت پر مبنی دنیا کو کبھی محض ایک خیالی تصور سمجھا جاتا تھا مگر اب ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید ڈیجیٹل دور میں ان خدشات کی جھلک حقیقی دنیا میں بھی دکھائی دینے لگی ہے۔

جارج آرویل کے ناول میں ’بگ برادر‘ ایک ایسی علامت ہے جو ہر وقت شہریوں کی نگرانی کرنے والی مطلق العنان ریاست کی نمائندگی کرتی ہے۔ ناول میں ہر شخص کو یہ احساس دلایا جاتا ہے کہ ’بگ برادر آپ کو دیکھ رہا ہے‘ جس کے باعث آزادی اظہار، نجی زندگی اور انفرادی سوچ تقریباً ختم ہو جاتی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت، چہرہ شناخت کرنے والے نظام، ہر وقت ڈیٹا جمع کرنے والی ٹیکنالوجیز اور وسیع ڈیجیٹل نگرانی کے باعث آج کی دنیا میں ’بگ برادر‘ کا تصور محض ادبی استعارہ نہیں رہا بلکہ کئی حوالوں سے ایک حقیقی خدشے کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے: گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں

ڈیجیٹل حقوق کے کارکنوں اور بعض ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت (اے آئی)، جدید نگرانی کے نظام اور حکومتی ضوابط میں اضافے کے باعث شہری آزادیوں اور آن لائن پرائیویسی سے متعلق نئی بحث جنم لے رہی ہے جبکہ حکومتیں ان اقدامات کو قومی سلامتی، جرائم کی روک تھام اور بچوں کے تحفظ کے لیے ضروری قرار دیتی ہیں۔

امریکا میں بعض ڈیجیٹل حقوق کی تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ پر مبنی ٹیکنالوجیز کے بڑھتے ہوئے استعمال سے شہریوں کی نگرانی کے دائرہ کار میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: میٹا کی اپنے ملازمین کی  نگرانی، نیا سافٹ ویئر انسٹال

امریکن سول لبرٹیز یونین نے اپنی ایک تحریر میں دعویٰ کیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کے نظام کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔ بعض رپورٹس کے مطابق امیگریشن حکام کے زیر استعمال کچھ سافٹ ویئر افراد کے ممکنہ پتے، معلومات اور مقام سے متعلق تجزیاتی ڈیٹا فراہم کرتے ہیں، جس پر ناقدین نے پرائیویسی کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ میں بھی حکومت کی بعض ڈیجیٹل پالیسیوں پر بحث جاری ہے۔ حال ہی میں یوٹیوب نے اپنے تخلیق کاروں کو خبردار کیا کہ حکومت پلیٹ فارم کے الگورتھم سے متعلق مجوزہ تبدیلیاں متعارف کرا سکتی ہے تاکہ روایتی ٹی وی نشریاتی اداروں کے مواد کو زیادہ نمایاں کیا جا سکے۔

 

آزاد مواد تخلیق کرنے والوں کا مؤقف ہے کہ ایسی تبدیلیاں ان کے مواد کی رسائی کم کر سکتی ہیں اور اظہارِ رائے کی آزادی پر اثر انداز ہو سکتی ہیں جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوامی مفاد کے مواد کو بہتر انداز میں سامنے لانا ہے۔

اسی طرح برطانیہ میں کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی مؤثر بنانے کے لیے وی پی این کے استعمال سے متعلق بھی سخت قوانین زیر غور ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان تجاویز میں وی پی این صارفین کے لیے ڈیجیٹل شناخت کی تصدیق جیسے اقدامات بھی شامل ہو سکتے ہیں جس پر پرائیویسی کے حامی حلقے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ادھر یورپی یونین میں بھی متنازع ’چیٹ کنٹرول‘ قوانین پر بحث جاری ہے۔ مجوزہ قواعد کے تحت ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد کی نشاندہی کے لیے صارفین کے پیغامات اور آن لائن مواصلات کا تجزیہ کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے پہلے ایک بار ضرور سوچیں، اے آئی کے دور میں نئے خطرات سمجھیں

حامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد بچوں کو آن لائن جرائم سے محفوظ بنانا ہے، جبکہ ناقدین کا مؤقف ہے کہ اس سے عام شہریوں کی نجی گفتگو اور ڈیجیٹل پرائیویسی متاثر ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی بے شمار فوائد بھی فراہم کر رہی ہے تاہم اس کے ساتھ یہ سوال بھی اہم ہوتا جا رہا ہے کہ سلامتی، جرائم کی روک تھام اور شہری آزادیوں کے درمیان توازن کیسے برقرار رکھا جائے۔

ان کے مطابق مستقبل میں ڈیجیٹل قوانین کی تشکیل کے دوران پرائیویسی، آزادی اظہار اور عوامی تحفظ کے درمیان متوازن حکمت عملی اختیار کرنا دنیا بھر کی حکومتوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

ڈیجیٹل حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جارج آرویل کے ناول ’1984‘ میں بیان کیے گئے کئی خدشات آج کی جدید ٹیکنالوجی میں کسی نہ کسی حد تک دکھائی دینے لگے ہیں۔ ان کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی چہرہ شناسی، پیشگوئی کرنے والے الگورتھمز، اسمارٹ ڈیوائسز اور ڈیجیٹل ٹریکنگ جیسے نظام مسلسل نگرانی کے خدشات کو بڑھا رہے ہیں جبکہ آن لائن معلومات کی ترتیب اور الگورتھمز کے ذریعے صارفین تک پہنچنے والے مواد پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھں: بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

ماہرین کے مطابق اگرچہ یہ ٹیکنالوجیز سلامتی، جرائم کی روک تھام اور عوامی خدمات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں تاہم ان کے استعمال کے لیے شفاف قوانین، مؤثر نگرانی اور شہریوں کی نجی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اس توازن کو برقرار نہ رکھا گیا تو مستقبل میں آزادی اظہار، پرائیویسی اور ڈیجیٹل حقوق سے متعلق خدشات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں ڈاک خدمات مہنگی، خطوط، پوسٹ کارڈز اور پارسل بھیجنے کے نئے نرخ نافذ

بھارت میں عیسائی برادری ایک بار پھر نشانے پر، چرچ پر حملہ اور توڑ پھوڑ

خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والی قبائلی روایات غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

اڈیالہ جیل کے باہر ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی میں انتشار کھل کر سامنے آگیا، جماعت کے سیاسی کلچر پر سنگین سوالات

پاکستان کا عالمی مالیاتی منڈیوں کا رخ، یورو بانڈ اور سکوک بانڈز جاری کرنے کا عمل شروع

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش