پرویز الہی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کا کیس سیاسی انتقام تھا، علی ظفر

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں ضمانت منسوخ کرنے کے لیے دائر حکومتی اپیل مسترد کرتے ہوئے ان کی ضمانت برقرار رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہی نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ ان کے خلاف 29 مقدمات درج کیے گئے، تاہم آج انصاف کے تقاضے پورے ہوئے۔

چوہدری پرویز الہی کے وکیل سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا بے بنیاد مقدمہ قائم کیا گیا، جو سیاسی انتقام کی ایک واضح مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانتیں برقرار، پنجاب حکومت کی اپیل خارج

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہی کو اسی مقدمے میں ایک سال تک جیل میں رہنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے پرویز الہی کی ضمانت منظور کی تھی، جس کے خلاف حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

تاہم آج عدالت عظمیٰ نے شواہد ناکافی قرار دیتے ہوئے حکومت کی اپیل مسترد کر دی اور ضمانت برقرار رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

مزید پڑھیں: سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہی اور بیٹے مونس الہی کیخلاف نیب ریفرنس دائر

انہوں نے کہا کہ آج یہاں سے انہیں انصاف ملا ہے، تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کو تہس نہس کر دیا گیا ہے۔

بانی پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ ان کے لیے قانونی اور عوامی سطح پر جدوجہد جاری ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی انہی عدالتوں سے انصاف ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ شفاف رہا، مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل، عطا اللہ تارڑ

سپریم کورٹ کا پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر مکمل طور پر فعال، سائلین کو 23 ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی

مالی سال 26-2025 میں وفاقی ترقیاتی پروگرام پر ریکارڈ خرچ، ریلوے اور آبی وسائل کے شعبے سرفہرست

آزاد کشمیر انتخابات: عوام نے ووٹ کے ذریعے انتشار کی سیاست مسترد کر دی

پاکستان ٹیکسٹائل صنعت نے مزدوروں کے حقوق اور عالمی معیار پر عملدرآمد سے متعلق الزامات مسترد کر دیے

ویڈیو

جب تک ن لیگ کی حکومت قائم ہے پیپلزپارٹی اتحاد کا حصہ رہے گی، حسن مرتضیٰ

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ: ن لیگ نے 13 میں سے 9 نشستیں جیت کر برتری حاصل کرلی، پیپلز پارٹی 4 پر کامیاب

سائیکل ایمبولینس: ہنگامی ضرورت یا ترقی کی رفتار پر سوال؟

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی