معروف بھارتی یوٹیوبر اور سیاسی مبصر دھروو راٹھی بنگلورو پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی کے خلاف جمعرات کو فریڈم پارک میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کریں گے۔
احتجاج میں دھروو راٹھی کی شرکت کا اعلان اداکار اور سماجی کارکن پرکاش راج نے کیا، جنہوں نے انہیں احتجاج کا ’خصوصی مہمان‘ قرار دیا، دھروو راٹھی نے بھی سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو کے ذریعے احتجاج میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے لوگوں سے مظاہرے میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: طلبا احتجاج، گرفتار کم عمر افراد کی رہائی کا حکم، سوشل میڈیا نگرانی پر بھی تنازع
احتجاج کا اہتمام کاکروچ جنتا پارٹی نے کیا ہے، جبکہ نوجوانوں اور سول سوسائٹی کے مختلف گروپس بھی اس کی حمایت کر رہے ہیں۔ منتظمین کے مطابق احتجاج جمعرات کو صبح ساڑھے 10 بجے فریڈم پارک میں شروع ہوگا۔
Dhruv Rathee बेंगलुरु पहुंच चुके है!
और प्रकाश राज कल बेंगलुरु में होने वाले आंदोलन में शामिल होने जा रहे है! pic.twitter.com/u15zXpXh8T
— Sadaf Afreen صدف (@s_afreen7) October 7, 2026
پروگرام میں ’پیپلز ٹربیونل‘ بھی شامل ہے، جس میں منتظمین کے مطابق انتخابی فہرستوں کی نظرثانی سے متاثر ہونے والے افراد اپنے تجربات بیان کریں گے۔
مظاہرین انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی کے عمل میں مزید شفافیت کا مطالبہ کر رہے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
منتظمین نے الزام عائد کیا ہے کہ انتخابی فہرستوں سے اہل ووٹرز کے نام خارج کیے گئے ہیں، تاہم یہ دعویٰ متنازع ہے اور اس پر اختلاف موجود ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید
منتظمین کے مطابق بنگلورو کے احتجاج میں پرکاش راج کے علاوہ دیگر سماجی کارکنان، جن میں آئیشے گھوش اور نیہا بورا بھی شامل ہیں، شرکت کریں گے۔
جمعرات کے پروگرام میں ’چپل احتجاج‘ بھی شامل کیا گیا ہے، کاکروچ جنتا پارٹی کے مطابق بنگلورو کے احتجاج کے بعد 10 اکتوبر کو نئی دہلی کے جنتر منتر پر بڑے احتجاج کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: بھارت: نوجوانوں کے احتجاج میں معاملہ ’آزادی‘ کے نعروں تک کیسے پہنچا؟
سیاسی تبصروں اور وضاحتی ویڈیوز کے حوالے سے معروف دھروو راٹھی نے اپنے پیروکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ جمہوریت کے تحفظ سے متعلق اس احتجاج میں شرکت کریں۔
بنگلورو میں ہونے والا یہ ان کا کسی عوامی پروگرام میں شرکت کا پہلا اعلان کردہ موقع ہے۔














