مولانا فضل الرحمان جیسے سینیئر سیاستدان سے دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے والوں کی حمایت کی توقع نہیں تھی، مریم نواز

جمعہ 16 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جیسے سینیئر سیاستدان سے دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے والوں کی حمایت کی توقع نہیں تھی، نااہلی، نالائقی اور کرپشن سے خیبرپختونخوا کو نقصان پہنچانے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کے بجائے ان کی حمایت میں بات کرنا افسوسناک ہے۔

مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جن لوگوں کی حمایت میں بیانات دیے جارہے ہیں، ان سے پوچھا جانا چاہیے کہ کیا وہ 13 سال کے دوران کسی ایک شہید کے جنازے میں بھی شریک ہوئے؟ ان پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے دہشت گردوں کو پناہ دی، انہیں وسائل اور پناہ گاہیں فراہم کیں اور پاکستان پر حملوں کے لیے صوبے کی زمین استعمال ہونے دی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کو اقوام متحدہ کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بیان کے مطابق ان لوگوں نے خیبرپختونخوا میں نااہلی کو فروغ دیا، عوام کی زندگیاں متاثر کیں اور صوبے کے قیمتی وسائل دھرنوں اور احتجاجوں پر خرچ کیے، جبکہ 13 قیمتی سال کرپشن اور نالائقی کی نذر کردیے۔

مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ جس سپہ سالار نے معرکہ حق میں ملک کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا اور جس کی قیادت میں پاکستان کو حرمین شریفین کے تحفظ کا اعزاز ملا، اس کے بارے میں مولانا کے الفاظ نے محب وطن پاکستانیوں کے دل دکھائے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج کے افسر اور جوان آج بھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں اور ہر روز فوجی اہلکاروں کی میتیں قومی پرچم میں لپٹ کر گھروں کو پہنچتی ہیں۔ ایسے میں دہشت گردی کے خاتمے کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کا ساتھ دینا مولانا فضل الرحمٰن کے شایان شان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اصولوں کی سیاست کرنے والے مولانا فضل الرحمان کے کچھ فیصلے چونکا دینے والے کیوں ہوتے ہیں؟

بیان میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت نے خود دہشتگردی کے زخم سہے ہیں اور ان کے ساتھیوں نے شہادتیں دی ہیں، جبکہ جن لوگوں کی حمایت میں وہ کھڑے ہیں، وہ ماضی میں ان کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرتے اور ذاتی حملے کرتے رہے ہیں۔

مریم نواز نے امر پر بھی سوال اٹھایا گیا کہ دہشت گردی کے متاثرین کا دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت کے خاتمے کی ذمہ دار کوئی اور جماعت نہیں بلکہ تحریک انصاف خود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘اغوا کاروں نے 5 لاکھ روپے تاوان لینے کے باوجود بیٹے کا پہلے ہاتھ کاٹ کر بھیجا اور بعد میں قتل کردیا’

پی ٹی سی ایل کے سماجی ترقی کے 2 منصوبوں نے ڈریگنز آف ایشیا ایوارڈز 2026 میں اعزازات حاصل کر لیے

خیبر پختونخوا کی گورنر شپ مولانا فضل الرحمان کو دینا وزیراعظم کی خواہش تھی، خود ان کا تقاضا نہیں تھا، رانا ثنا اللہ

فلسطینی تاریخ پر بچوں کی کتاب کی اشاعت پینگوئن رینڈم ہاؤس نے روک دی

ناروے کی ملکہ میٹے مارٹ پھیپھڑوں کی پیوندکاری کے بعد منظر عام پر آگئیں

ویڈیو

دیر کالونی اسکول سانحہ: 7 روز میں انکوائری رپورٹ طلب، این او سی اور نقشے کی منظوری دینے والوں کا تعین ہوگا، عامر عبداللہ

ہمارے پھول جیسے بچے شہید ہوئے، مائیں ماننے کو بھی تیار نہیں ـ پشاور اسکول سانحے پر ہر آنکھ اشکبار

پھولوں کے شہر میں پھولوں کے جنازے، کے پی ایمرجنسی میں توسیع، بڑا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں

ایمرجنسی کے بعد تحریک انصاف کیا کرے؟