ملازمت کے متلاشی نوجوانوں کے لیے ٹوئٹر کی جانب سے بڑی خوشخبری

جمعہ 21 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملازمت کی تلاش میں سرگرداں نوجوانوں کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ ایک نیا فیچر لانچ کرنے جا رہی ہے جس سے نوجوان اپنی مطلوبہ ملازمت تلاش کر سکیں گے اور کمپنیاں اپنے مطلوبہ ملازم کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہو سکیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے خود تو اس نئے فیچر کے بارے میں  فی الحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا تاہم نیما اوجی نامی ایک ایپ ریسرچر نے ٹوئٹر پر ہی ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں اس نے اس نئے فیچر کے بارے میں کچھ معلومات شیئر کی ہیں۔

ریسرچر نے لکھا ہے کہ ایلون مسک کی ملکیت والی کمپنی مبینہ طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نئے نئے فیچر شامل کرنے میں مصروف عمل ہے۔

ریسرچر نے لکھا کہ ٹویٹر کا یہ نیا فیچر لنکڈاِن جیسی خصوصیات کا حامل ہوگا جس پر ملازمت کے متلاشی صارفین اپنی مطلوبہ ملازمت حاصل کرنے کے لیے کمپنیوں سے رابطہ کر سکیں گے اور کاروباری کمپنیاں بھی اپنی متعلقہ ضروریات کے لیے مائیکرو بلاگنگ سروس استعمال کر سکیں گی۔

ٹوئٹر ہائرنگ کیا ہے اور یہ کیسے کام کر سکتا ہے؟

نیما اوجی نامی ایپ ریسرچر نے ٹوئٹر پر ایک غیر ریلیز فیچرشیئر کیا اور لکھا کہ یہ ٹوئٹر کے اس نئے فیچر کا نام ’ٹوئٹر ہائرنگ‘ ہو سکتا ہے اور یہ کسی کے لیے مخصوص نہیں ہوگا بلکہ کوئی بھی صارف ملازمت اور ملازمین کی تلاش میں کاروباری کمپنی اس سے استفادہ کر سکے گی۔

اوجی نے اس نئے فیچر کا ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں نوٹ کیا گیا ہے کہ یہ فیچر صرف مصدقہ کاروباری کمپنیاں ہی استعمال کر سکیں گی۔ اوجی کا کہنا ہے کہ اس سے صارفین ملازمتیں منٹوں میں تلاش کی جا سکیں گی۔

 

کاروباری کمپنیاں اپنے پروفائلز پر ملازمتوں کو نمایاں کر کے پیش کرسکیں گی تاکہ باصلاحیت امیدواروں کو متعلقہ عہدوں کے لیے فوری راغب کیا جا سکے۔ مزید یہ کہ صارفین اپنے پروفائل پیج پر براہ راست ملازمتیں نمایاں کرنے کے لیے 5 ٹویٹس پوسٹ کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر اس وقت میدان عمل میں گوگل، ایپل اور میٹا جیسی سوشل کمپنیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مختلف فیچر لانچ کرنے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔ اب ٹوئٹر نے اپنے مقابلے کی فہرست میں لنکڈاِن کو بھی شامل کر لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیانات مسترد، پاکستان کا اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

آزاد کشمیر انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ کرائے جائیں، ندیم افضل چن کا مطالبہ

بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئینی عدالت میں جواب جمع کرا دیا

آسٹریلیا: مسلمان سینیٹر کو ’پاکستان واپس جاؤ‘ کہنے پر پالین ہینسن کی اپیل مسترد

کراچی: ریجنل پاسپورٹ آفس ملیر میں کرپشن نیٹ ورک بے نقاب، سرکاری اہلکاروں سمیت 7 ملزمان گرفتار

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش