اشیائے خورونوش: ایک ہفتے کے دوران کیا مہنگا اور کیا سستا ہوا؟

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.01 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح 27 سے 9 فیصد پر، لیکن اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی کیوں نہیں؟

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 14.36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 22 کی قیمتیں پہلے جیسی رہیں۔

مہنگی ہونے والی اشیا

ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں7 روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا۔ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 16 روپے 7 پیسے بڑھی۔

مزید پڑھیے: صوبائی حکومتیں اشیائے خورونوش میں کمی کے لیے اقدامات کریں، وزیراعظم

دال چنا 9 روپے 26 پیسے، لہسن 12 روپے فی کلو، گائے کا گوشت فی کلو 11 روپے تک مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 14 روپے تک اضافہ ہوا جبکہ تازہ دودھ، دہی، گھی، ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمتیں بھی بڑھیں۔

ایک ہفتے میں بجلی فی یونٹ 26 پیسے مہنگی ہوئی۔

سستی ہونے والی اشیا

ایک ہفتے کے دوران سستی ہونے والی اشیا میں کیلا فی درجن 8 روپے تک سستا ہوا، دال ماش بھی 8 روپے فی کلو تک سستی ہوئی۔

مزید پڑھیں: شرح سود میں کمی سے مہنگائی میں کیا فرق پڑے گا؟

آٹے کا 20 کلو تھیلا 17 روپے تک سستا ہوا جبکہ انڈے کی فی درجن قیمت میں 3 روپے تک کمی ہوئی۔

آلو کی فی کلو قیمت میں 82 پیسے کی کمی ہوئی جبکہ ایک ہفتے میں دال مونگ، مسور، پیاز، خوردنی تیل اور چینی بھی سستی ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

بچوں کی مصنوعات آن لائن خریدتے ہیں؟ ایک غلط انتخاب جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی