پی آئے اے پیرس کے لیے پہلی پرواز کب لے گا؟

جمعہ 6 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپ میں پاکستان ایئر لائن (پی آئی آے) کی پروازوں کی بحالی کے بعد اہم سوال یہ ہے کہ کب سے پی آئی اے اپنی پروازوں کا باقاعدہ آغاز کرے گا، اس سلسلے میں پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا یہ اجلاس جمعرات کو پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی میں ہوا، اجلاس میں یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کے دوبارہ آغاز کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں: خرم مشتاق پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کے قائم مقام سی ای او مقرر

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے لیے فرانس کے سول ایوی ایشن حکام کو سلاٹ کی منظوری کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔ سلاٹ ملتے ہی پی آئی اے 10جنوری سے پیرس کے لیے پروازوں کا آغاز کردے گی۔

پی آئی اے بورڈ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا معاملہ بھی پیش ہوا۔ ترجمان کے مطابق بورڈ نے پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ نجکاری کمیشن کی اجازت سے مشروط کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خسارے کی شکار پی آئی اے کے ملازمین کے لیے اچھی خبر

واضح رہے پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں آخری مرتبہ 10فیصد اضافہ 2020میں ہوا تھا۔ تاہم جب سے پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ زیر غور ہے تب سے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp