اسحاق ڈار سے لارڈ قربان حسین کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ہفتہ 21 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارسےکشمیری نژاد برطانوی سیاسی رہنما لارڈ قربان حسین نے ملاقات کی، پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:2024 کے مینڈیٹ پر بات کرنی ہے تو پہلے 2018 کا حساب دینا ہوگا، اسحاق ڈار

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور لارڈ قربان حسین کے درمیان ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:انسانی حقوق کے عالمی دن پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پیغام

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ نے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے حقوق اور آزادی اور ان کے حق خودارادیت کے لیے برطانوی پارلیمنٹ میں لارڈ حسین کے کردار اور حمایت کو سراہا جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آزاد جموں کشمیر میں معاشی نمو اور ترقی کے لیے حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp