بل کلنٹن سے واش روم میں کیا بات ہوئی، سابق چیف جسٹس ارشاد حسن نے بتادیا

منگل 21 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد حسن خان نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ انہوں نے پرویز مشرف دور میں اس وقت کے امریکی صدر  بل کلنٹن کو واش روم میں نواز شریف کو پھانسی نہ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کے لیے صدر کلنٹن کی چیف جسٹس سے واش روم میں ملاقات کا انکشاف

یاد رہے کہ پرویز مشرف کے دور اقتدار میں اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے والے نسیم اشرف نے اپنی کتاب ’رنگ سائیڈ‘ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ سنہ 1999 میں نواز شریف کی معزولی کے بعد ان کی ممکنہ پھانسی رکوانے کے لیے اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن نے نے اپنے پاکستان کے دورے کے دوران ایوان صدر کے ٹوائلٹ میں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ارشاد حسن خان سے ملاقات کرکے معاملہ نمٹایا تھا۔

 نسیم اشرف کے مطابق سابق چیف جسٹس نے بل کلنٹن کو واش روم میں یقین دلایا تھا کہ نواز شریف کو پھانسی نہیں دی جائے گی۔ خبرمیں مزید کہا گیا تھا کہ امریکی صدر نے پرویز مشرف کے ظہرانے کے دوران واش روم جانے کا فیصلہ کیا اور اگلے ہی لمحے چیف جسٹس ارشاد حسن خان بھی واش روم پہنچ گئے دونو ں کے درمیان ملاقات 5 منٹ تک جاری رہی۔

اس بات کے لیے واش روم جانے کی کیا ضرورت تھی؟

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ارشاد حسن خان نے کہا کہ یہ بے بنیاد خبر ہے کیوں کہ جب وہاں کھانے کا کمرہ بھی موجود تھا اور جس میز پرہم بیٹھے تھے تو وہاں بھی بات ہو سکتی تھی اس کے لیے واش روم جا کر ایسی بات کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں بہت مؤدبانہ عرض کروں گا کہ ڈاکٹر نسیم اشرف صاحب کے مبینہ انکشافات فسانہ ہیں نہ کہ حقیقت‘۔

مزید پڑھیے: نواز شریف امریکی مداخلت پر پھانسی سے کیسے بچے؟ مشرف کے دیرینہ ساتھی نسیم اشرف کے انکشافات

صدربل کلنٹن نے 25مارچ 2000 کو پاکستان کا ایک مختصر دورہ کیا تھا جو تقریباً 5 گھنٹے جاری رہا تھا۔ یہ ان کے جنوبی ایشیا کے دورے کا حصہ تھا جس کے دوران انہوں نے 5 دن بھارت میں اور صرف چند گھنٹے پاکستان میں گزارے۔

صدر بل کلنٹن کے دورے میں مشرف کی فوجی حکومت کے لیے امریکی حمایت کا اشارہ نہیں تھا۔ انہوں نے مشرف سے ملاقات کی لیکن پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔

کلنٹن نے پاکستانی عوام کے لیے ایک ٹیلیویژن خطاب ریکارڈ کرایا تھا جس میں ملک کو جمہوری طرز حکمرانی کی طرف لوٹنے اور انتہا پسندی کے خطرات سے خبردار رہنے پر زور دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے: پاک امریکا ٹوائلٹ مذاکرات

سابق امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی خصوصاً دونوں ممالک کی جوہری صلاحتیوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

وہ دورہ انتہائی علامتی تھا اور سخت سیکیورٹی میں کیا گیا تھا۔ وہ مشرف کے ٹیک اوورکے بعد امریکا اور پاکستان کے کشیدہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

کھانے کی میز پر کلنٹن سے کیا بات ہوئی؟

جسٹس (ر) ارشاد حسن خان کہتے ہیں کہ بل کلنٹن نے واش روم جانا چاہا تو میں بھی ان کے ساتھ اپنی ضرورت کے تحت چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے راستے میں یا واش روم ہال میں کوئی بات نہیں ہوئی تاہم کھانے کی میز پر ان کی اور میری ذاتی نوعیت کی گفتگو ضرور ہوئی جس میں نواز شریف کی سزا کا کوئی تذکرہ نہیں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز