پولیس وردی کا مذاق اڑانے پر ٹک ٹاکر کاشف ضمیر اور پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 18 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور پولیس نے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف پولیس وردی کا تمسخر اڑانے پر مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق، کاشف ضمیر نے پولیس کی وردی پہنے اہلکار کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ساکھ مجروح کرنے والی حرکات کی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاکر نے پولیس کا مذاق اڑایا بلکہ قانون کی بالادستی کو چیلنج کرنے کی کوشش بھی کی۔ اس واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے نہ صرف کاشف ضمیر بلکہ پولیس اہلکار کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کی حرکتیں عوام میں پولیس کے وقار اور اعتماد کو ٹھیس پہنچاتی ہیں، جو قانوناً ناقابل قبول اور قابل سزا جرم ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ’پولیس کا کام پیسے پکڑنا ہی رہ گیا؟‘، شادی پر پیسوں کا تھال پکڑے پنجاب پولیس کے اہلکار کی ویڈیو وائرل

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ نظر آنے والا پولیس اہلکار اصل میں محکمہ پولیس کا ملازم ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار پولیس لائنز میں تعینات تھا اور وہ اپنی ڈیوٹی کے بعد ذاتی حیثیت میں کاشف ضمیر کی تقریبات میں شرکت کرتا رہا۔

ویڈیو میں اہلکار کو وردی میں دیکھا گیا جبکہ وہ کاشف ضمیر کے ساتھ ایک تقریب میں پیسوں کا تھال اٹھائے نظر آیا، جس پر پولیس حکام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بیان دیا کہ اہلکار کا یہ طرزِ عمل پوری فورس کے لیے شرمندگی کا باعث بنا ہے۔ متعلقہ اہلکار کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب کاشف ضمیر کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا، جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس حرکت پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، سمندری راستے سے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب

ذرائع کے مطابق، پولیس نے اس بات کا بھی پتا لگانا شروع کر دیا ہے کہ وردی کس اہلکار نے فراہم کی اور آیا اس عمل کے پیچھے کسی اور مقصد یا منصوبہ بندی کا عنصر شامل تھا یا نہیں۔

واضح رہے کہ کاشف ضمیر سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیانات اور طرزِ زندگی کی وجہ سے پہلے بھی خبروں کی زینت بن چکے ہیں، اور یہ پہلا موقع نہیں کہ وہ قانون کی زد میں آئے ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نورین نیازی کے ریمارکس پاکستان مخالف، ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائےگی، وفاقی وزرا

سابق ارکانِ پارلیمنٹ کے بچوں کو بلیو پاسپورٹ دینے کے بل پر تنقید، طلال چوہدری کی وضاحت

سعودی وژن 2030 کے تحت پاکستانی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کا نیا راستہ، اہم تجارتی معاہدے کرلیے گئے

روس کا کیف پر اب تک کا سب سے بڑا بیلسٹک میزائل حملہ، 2 ہلاک، 16 زخمی

K-4 منصوبہ 2029 تک مؤخر، منعم ظفر خان کا وزیراعظم کو احتجاجی خط، فوری فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

ایک اور تحریک وکلا: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ