اپوزیشن کے 4 ارکان کو قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی سے ہٹادیا گیا

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملہ پر حکومتی ارکان نے اپوزیشن ارکان کے خلاف سخت اقدام کرتے ہوئے، انہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قائمہ کمیٹیوں سے ہٹا دیا ہے۔

اب تک اپوزیشن کے 4 چیئرمینز کو پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ سے فارغ کردیا گیا۔ جن اپوزیشن ارکان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، ان میں اپوزیشن رکن صائمہ کنول  بھی شامل ہیں۔ صائمہ کنول اسپیشل ایجوکشن کمیٹی کی چیئرپرسن تھیں۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین محمد مرتضیٰ اقبال بھی چیئرمین شپ سے فارغ  کردیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ، اپوزیشن کو 13اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے ہٹانے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائڈ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے چیئرمین محمد انصر اقبال کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔

اسی طرح پنجاب اسمبلی اپوزیشن رکن اور قائمہ کمیٹی کے چیئرمین احسن علی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ یوں وہ بھی چیئرمین کے عہدے سے فارغ ہوگئے۔

دیگر اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی سربراہی سے اپوزیشن ارکان کو ہٹانے کے لیے حکومتی ارکان مسلسل متحرک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp