اے بی ڈی ویلیئرز ریٹائرمنٹ کے بعد بھی باز نہیں آئے، 41 گیندوں پر سینچری بنالی

جمعہ 25 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گریس روڈ لیسٹر میں جمعرات کو ہونے والے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے 8ویں میچ میں اے بی ڈی ویلیئرز کی ناقابل یقین سنچری کی بدولت ساؤتھ افریقہ چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو باآسانی شکست دے دی۔

153 رنز کے نسبتاً آسان ہدف کے تعاقب میں ساؤتھ افریقہ چیمپئنز نے صرف 12.2 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن بن گیا

اے بی ڈی ویلیئرز نے انگلش باؤلرز پر بھرپور حملے کیے اور ہاشم آملہ کے ساتھ ناقابل شکست 153 رنز کی شراکت داری قائم کی، ڈی ویلیئرز نے جارحانہ کھیل پیش کیا جبکہ ہاشم آملہ نے محتاط انداز اپنایا۔

پاور پلے کے اختتام تک ساؤتھ افریقہ نے 80 رنز بنا لیے، جس میں لیام پلنکٹ کے ایک اوور میں پڑنے والے 21 رنز بھی شامل تھے۔ ڈی ویلیئرز نے صرف 19 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ آملہ نے 17 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔

41 سالہ ڈی ویلیئرز نے اپنی جارحیت جاری رکھی اور اننگز کے 10ویں اوور کی دوسری گیند پر سنگل لے کر صرف 41 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی، انہوں نے اپنی اننگز میں صرف 51 گیندوں پر 116 رنز بنائے، جس میں 7 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے، ان کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ہاشم آملہ محض 29 رنز ہی بنا سکے۔

اس سے قبل انگلینڈ چیمپئنز نے ساؤتھ افریقہ کو 153 رنز کا ہدف دیا، جو ان کی مضبوط بولنگ کی بدولت ممکن ہوا۔ انگلینڈ کی جانب سے فل مسٹرڈ نے 33 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز بنائے، جبکہ کپتان ایون مورگن نے 14 گیندوں پر 20 رنز اسکور کیے جس میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

مزید پڑھیں:جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑی نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ساؤتھ افریقہ چیمپئنز کی طرف سے عمران طاہر اور وین پارنیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کا یہ ٹورنامنٹ انگلینڈ کے چار میدانوں یعنی ایجبیسٹن (برمنگھم)، کاؤنٹی گراؤنڈ (نارتھمپٹن)، گریس روڈ (لیسٹر) اور ہیڈنگلے (لیڈز) پر کھیلا جا رہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز راؤنڈ روبن فارمیٹ میں مدمقابل ہوں گی، جبکہ سرفہرست 4 ٹیمیں سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

یہ ٹورنامنٹ اپنی نوعیت کا دوسرا ایڈیشن ہے؛ اس سے قبل پہلا ایڈیشن 2024 میں ہوا تھا جس میں یوراج سنگھ کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے چیمپیئنز کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کھیلی جانے والی ٹیمیں:

انگلینڈ چیمپئنز: فل مسٹرڈ (وکٹ کیپر)، ایان بیل، ایون مورگن (کپتان)، معین علی، روی بوپارا، ٹِم ایمبروز، سمت پٹیل، لیام پلنکٹ، اجمل شہزاد، اسٹورٹ میکر، دیمتری ماسکریناس۔

ساؤتھ افریقہ چیمپئنز: ژاک روڈولف، سارل اروِی، اے بی ڈی ویلیئرز (کپتان), جے پی ڈومنی، جے جے اسموٹس، مرنے وین وک (وکٹ کیپر), وین پارنیل، کرس مورس، ہارڈس ولجون، ڈوان اولیویئر، عمران طاہر۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم