بنگلہ دیش میں قائداعظم پر سیمنار، عظیم رہنما کی یاد تاریخی ذمہ داری قرار

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناگورک پریشد کے کنوینر محمد شمس الدین نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹس اب بھی بنگلہ دیش کے میڈیا، تعلیمی اداروں اور انتظامی محکموں میں سرگرم ہیں۔

وہ جمعرات کی صبح ڈھاکہ میں نیشنل پریس کلب کے اکرم خان ہال میں نواب سلیم اللہ اکیڈمی کے زیرِ اہتمام ’عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کی مسلم وطن کے لیے خدمات‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک مذاکرے میں بطورِ مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش اور پاکستان کا لیبر سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

محمد شمس الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہلی کے کسی ایجنٹ کو خفیہ یا اعلانیہ طور پر سیاسی نامزدگی نہیں ملنی چاہیے۔

انہوں نے قائداعظم کی یاد کو ’تاریخی ذمہ داری‘ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈھاکا یونیورسٹی میں قائداعظم اور علامہ اقبال کے نام سے منسوب ہال دوبارہ بحال کیے جائیں۔

نصابِ تعلیم پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جولائی کے نصاب میں بنگال کی تقسیم، نواب سر سلیم اللہ، قائداعظم اور مسلم تاریخ و ورثے کے دیگر اہم پہلوؤں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کا غیرجانبدار تحریک کے فیصلوں کے عمل میں اصلاحات پر زور

انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ گلستان میں بعض بینکوں کے سائن بورڈز پر اب بھی ’بنگ بندھو ایونیو‘ درج ہے، حالانکہ اس سڑک کا نام تبدیل کر کے ’ابرار فہد ایونیو‘ رکھا جا چکا ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن کے ثقافتی سیکریٹری انیل اصغر کلہوڑو نے یاد دلایا کہ محمد علی جناح ڈھاکا کو مشرقی پاکستان کا دارالحکومت بنانے میں گہری دلچسپی رکھتے تھے اور وہ مسلم امہ کی وحدت کے علمبردار تھے، جبکہ ڈاکٹر فرید الدین نے کہا کہ تمام مسلمانوں کی واحد شناخت یہ ہے کہ ہم ایک امت کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جنرل سیکریٹری لابن رحمان نے کہا کہ 5  اگست 2024 کے بعد سے صحافیوں کو درست خبریں پیش کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں، جو عوامی تحریک کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

سید قطب نے قائداعظم کو مسلم قوم پرست سیاست کا درخشاں ستارہ قرار دیا، جبکہ ایڈووکیٹ مصطفیٰ جمال بھوئیاں نے کہا کہ پاکستان مسلمانوں کی تاریخ، عظمت، قربانی اور کامیابیوں کی شاندار علامت ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کو پاکستان اور بھارت سے کیسا تعلق رکھنا چاہیے؟ کارکنوں نے اپنی جماعتوں کو بے نقاب کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ ملک وجود میں نہ آتا تو ہمیں اپنا مسلم وطن نصیب نہ ہوتا، برطانوی حکمرانوں نے مسلمانوں پر ظلم کے لیے ہندوؤں اور برہمنوں کو آلہ کار بنایا۔

اکیڈمی کے صدرعبدالجبار کی زیر صدارت اس مذاکرے میں، ورلڈ مسلم امہ کے صدر ڈاکٹر فرید الدین، سینئر وکیل مصطفیٰ جمال بھوئیاں، اردو بولنے والے بنگلہ دیشی رہنما افضل وارثی، نواب سلیم اللہ خاندان کے رکن عمران حسن، قومی انقلابی کونسل کے مشترکہ کنوینر سید قطب اور مسلم لیگ کے پبلی کیشن سیکریٹری مامون الرشید مامون نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ