سال 2025 میں سونے کی قیمتوں کا کیا رجحان رہا؟

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سال 2025 دنیا بھر کی طرح پاکستان کی صرافہ مارکیٹ کے لیے بھی غیر معمولی اور تاریخی رہا ہے۔

پاکستان میں اس وقت فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 4 لاکھ 42 ہزار 1 سو 62 روپے پر ہے۔ اس سال سونے کی قیمتیں نہ صرف تیزی سے بڑھیں بلکہ کئی مواقع پر نئی بلند ترین سطحوں کو بھی چھوتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، خطے میں جیو پولیٹیکل کشیدگی اور مقامی اقتصادی دباؤ نے سونے کے نرخوں میں ایک مسلسل اور نمایاں اضافہ پیدا کیا، جس نے عام صارفین کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو بھی براہِ راست متاثر کیا۔

سال کا آغاز اور ابتدائی رجحانات

جنوری 2025 کے آغاز میں 24 قیراط فی تولہ سونا تقریباً 2 لاکھ 81 ہزار روپے پر تھا۔ یہ قیمت اس وقت کی عالمی سونا مارکیٹ اور ملکی معاشی صورتحال کا مجموعہ تھی۔ تاہم، جیسے جیسے سال آگے بڑھا، عالمی بازاروں میں بے چینی اور عدم استحکام نے سرمایہ کاروں کو محفوظ اثاثوں کی طرف جانے پر مجبور کیا، جس کے نتیجے میں سونا مسلسل مہنگا ہوتا چلا گیا۔

عالمی منڈی میں تناؤ اور سونے کی تیز رفتار اونچائی

2025 کی شروعات سے ہی بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کا براہ راست اثر پاکستان کی سونے کی قیمتوں پر پڑا۔ اکتوبر 2025 کے وسط تک فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت تقریبا 4 لاکھ 42 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔ یہ اس سال کا ایک بڑا اضافہ تصور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟

اس کے فوراً بعد ہی 17 اکتوبر کو سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا، اور فی تولہ سونا تقریباً 4 لاکھ 56 ہزار روپے تک جا پہنچا، جو مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے لیے بھی حیران کن تھا۔

اکتوبر کے اختتام تک یہ رجحان جاری رہا، اور سونے کی قیمت نے ایک مزید اور ریکارڈ بناتے ہوئے۔ یہ اضافہ اس بات کا واضح اشارہ تھا کہ عالمی اور مقامی مارکیٹیں انتہائی غیر یقینی ماحول سے گزر رہی ہیں۔

سونے کی قیمت میں اضافے کی بنیادی وجوہات

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ماہرِ معاشیات راجہ کامران نے کہا کہ پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، جس کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی ’محفوظ سرمایہ کاری‘ کے طور پر بڑھتی اہمیت ہے۔ عالمی مالیاتی دباؤ، معاشی غیر یقینی صورتحال اور امریکا کی اسٹاک مارکیٹ کی تنزلی نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو سونے کی طرف موڑ دیا ہے، جس سے بین الاقوامی سطح پر اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی نے پاکستان میں سونے کو مزید مہنگا کر دیا ہے، کیونکہ ملک سونا درآمد کرتا ہے اور ڈالر مہنگا ہونے سے اس کی لاگت بڑھ جاتی ہے۔ دوسری جانب ملکی سطح پر مہنگائی، بے یقینی اور روپے کے قدر میں اتار چڑھاؤ نے عوام کی جانب سے سونا خریدنے کے رجحان میں بھی اضافہ کیا ہے، جس سے قیمتیں مزید اوپر جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور کی جیولری مارکیٹ سے مبینہ طور پر 20 کلو سونا غائب، مقدمہ درج

راجہ کامران نے وضاحت کی کہ گولڈ کا استعمال صرف زیورات تک محدود نہیں رہا، بلکہ کمپیوٹرز، موبائل فونز اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز میں بھی اس کا استعمال بڑھ رہا ہے، جس سے عالمی طلب مزید بڑھ گئی ہے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر کے سینٹرل بینکس اپنی کرنسی اور مالیاتی نظام کو مستحکم رکھنے کے لیے گولڈ ریزرو بڑھا رہے ہیں، اور اس وقت عالمی سطح پر بڑی مقدار میں گولڈ کی خریداری جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سونے کی قیمت میں فوری کمی کے امکانات کم ہیں۔ کیونکہ بڑے ممالک اپنی کرنسی کو محفوظ بنانے کے لیے گولڈ کے ذخائر مزید بڑھائیں گے۔ یہی تمام عوامل مستقبل قریب میں بھی سونے کی بلند قیمتوں کو برقرار رکھیں گے۔

عام صارفین اور سرمایہ کاروں پر اثرات

سونے کی قیمت میں یہ تیز رفتار اضافہ عام گھرانوں کے لیے کسی دھچکے سے کم نہیں رہا۔ خاص طور پر شادی بیاہ اور تحائف کے لیے زیورات خریدنے والوں پر اس کا نمایاں اثر پڑا، کیونکہ چند ہی مہینوں میں قیمتیں 50 سے 60 فیصد تک بڑھ گئیں۔ جن خاندانوں نے سال کے آغاز میں سونا خرید رکھا تھا، ان کی سرمایہ کاری نمایاں طور پر بڑھ گئی، لیکن جو لوگ خریداری کا ارادہ رکھتے تھے، وہ شدید مالی دباؤ میں آگئے۔

یہ بھی پڑھیے: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا کتنے میں فروخت ہو رہا ہے؟

دوسری جانب سرمایہ کاروں کے لیے سونا اس سال بھی ایک محفوظ اور پائیدار سرمایہ کاری کے طور پر سامنے آیا۔ تاہم ماہرین کا مشورہ ہے کہ سونے کی قیمتیں ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا شکار رہتی ہیں، اس لیے سرمایہ کاری سے قبل عالمی سونا مارکیٹ، ڈالر کی قدر اور معاشی رجحانات کا بغور جائزہ لینا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا