گوگل نے اپنے پلیٹ فارم یوٹیوب سے اسٹوری فیچر کو ختم کیوں کردیا؟

جمعہ 26 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل کے تحت چلنے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب نے 2017 میں لانچ کرنے والے اسٹوری فیچر کو ختم کردیا، 26 جون 2023 کے بعد یوٹیوب پر اسٹوری آپشن ختم کر دیا جائے گا۔

یوٹیوب انتظامیہ نے اسٹوری فیچر کو ختم کرتے ہوئے بتایا کہ یوٹیوب پر پہلے سے ہی بڑے فارمیٹ کی ویڈیوز، چھوٹے فارمیٹ کی ویڈیوز (یوٹیوب شارٹس) اور لائیو فیچر کی سہولت موجود ہے۔

انتظامیہ کے مطابق لائیو فیچر کے ذریعے پہلے سے ہی صارفین اسٹوریز اپڈیٹ کر لیتے ہیں، جبکہ یوٹیوب شارٹ کے ذریعے چھوٹے فارمیٹ کی ویڈیوز بھی باآسانی لاگئی جا سکتی ہیں۔

کمپنی کے مطابق ان تمام فیچرز کے ہوتے ہوئے یوٹیوب پر اسٹوری کے فیچر کی ضرورت نہیں ہے، باقی کمیونٹی فارمیٹس کو فوقیت دینے کے لیے یوٹیوب اسٹوری کے فیچر کو ختم کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یوٹیوب کری ایٹرز کے لیے پہلے سے ایک فیچر موجود ہے (یوٹیوب شارٹس) جہاں وہ اپنی ویڈیو ایڈٹ کر سکتے ہیں اور اپنی ویڈیو کے کچھ حصے اپنی اسٹوری پر لگا سکتے ہیں جو 24 گھنٹے بعد خود بخود ختم ہو جاتی ہے۔

اس فیچر کے ذریعے مختلف قسم کے پولز، اسٹیکرز، کوئز اور فیچرز کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مائیکل جیکسن کی زندگی کے حیرت انگیز حقائق کیا ہیں؟

امریکی فوجی اڈے خلیجی ممالک کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان

آزاد جموں و کشمیر زرعی کانفرنس بدھ کو مظفرآباد میں منعقد ہوگی

مدینہ میں پاکستانی عازمین حج کے لیے ریاض الجنہ حاضری کا آغاز

سپریم کورٹ کا ججز روسٹر جاری، مختلف رجسٹریز میں بینچز کی تشکیل

ویڈیو

جنگ بندی ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی، کچھ بڑا ہونے والا ہے، ٹرمپ کی ایرانی قیادت سے ملنے کی خواہش

لائیوپاکستان کی جنگ بندی میں توسیع کی اپیل، ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے بڑے معاہدہ کے لیے پرامید

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ