امریکا کی نئی تجاویز ایران کو موصول، مذاکرات میں پیشرفت مگر حتمی معاہدہ تاحال دور ہے، باقر قالیباف

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران نے امریکا کی جانب سے موصول ہونے والی نئی تجاویز کا جائزہ شروع کر دیا ہے جبکہ ایرانی قیادت کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ضرور ہوئی ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان حتمی معاہدہ اب بھی دور ہے، اس تمام عمل میں پاکستان ایک اہم ثالث کے طور پر سامنے آیا ہے۔

ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے حالیہ دنوں میں نئی تجاویز پیش کی گئی ہیں جن کا اس وقت جائزہ لیا جا رہا ہے اور ابھی تک ان پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا گیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ یہ تجاویز پاکستانی فوج کے سربراہ کی تہران میں موجودگی اور مذاکراتی عمل میں ثالثی کردار کے دوران سامنے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران سے بہت اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، آج اہم معلومات کا اعلان کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

ایرانی حکام نے واضح کیا کہ ان کا مذاکراتی وفد قومی مفادات کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ، پسپائی یا نرمی اختیار نہیں کرے گا اور ہر صورت ایران کے مفادات کا دفاع کیا جائے گا۔ پاکستان اس پورے عمل میں مرکزی ثالث کے طور پر ابھرا ہے اور گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں مذاکرات کے پہلے دور کی میزبانی بھی کر چکا ہے، تاہم وہ مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے۔

دوسری جانب ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے لیکن دونوں فریق اب بھی حتمی معاہدے سے کافی دور ہیں۔ انہوں نے ایک ٹی وی خطاب میں کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت ضرور ہوئی مگر اب بھی کئی اہم نکات پر اختلافات موجود ہیں اور کئی بنیادی معاملات حل طلب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا جنگ رکوانے کے لیے پاکستان کے 3 بڑوں نے کتنے ہزار کلومیٹر سفر کیا؟

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران نے امریکی ناکہ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کو دباؤ کے طور پر استعمال نہ کرے۔ ایران کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے تک آبنائے ہرمز میں آمدورفت کی نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امن معاہدہ: ایران نے بہت وقت ضائع کیا ہے، تاخیر کی قیمت چکانی پڑے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیفا ورلڈ کپ 2026 3 ممالک میں شاندار افتتاحی تقریبات کا آغاز، شکیرا، کیٹی پیری اور برنا بوائے مدعو

اسلام آباد میں کتوں کی بھرمار، بچہ حملے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

صدر آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

کیا تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے لیے ملزم نے رشتہ بھیجا تھا؟ والد نے حقیقت بتادی

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟