دکی کوئلہ کان سانحہ: 20 گھنٹے بعد 5 مزدور بحفاظت نکال لیے گئے، ایک جاں بحق

ہفتہ 23 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے کے بعد شروع کیا گیا ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا، جہاں پھنسے 6 کان کنوں میں سے 5 کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ ایک مزدور جانبر نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں:کرم، کوئلے کی کان بیٹھنے سے 5 مزدور جاں بحق ہوگئے

ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف مائنز کے مطابق حادثہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب کان کن تقریباً 3 ہزار فٹ گہری کان میں کام کر رہے تھے اور اچانک مٹی کا بڑا تودہ گرنے سے وہ اندر پھنس گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے مسلسل 14 گھنٹے کی محنت کے بعد پہلے مزدور کو زندہ نکالا، جبکہ مزید ٹیمیں طلب کر کے آپریشن کا دائرہ وسیع کیا گیا۔

حکام کے مطابق تقریباً 20 گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے دوران مزید 4 کان کنوں کو بھی بحفاظت باہر نکال لیا گیا، تاہم آخری مرحلے میں چھٹے مزدور کی لاش برآمد ہوئی، جس کے بعد ریسکیو آپریشن ختم کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp