ایران پر حملہ منسوخ کرنے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستانی قیادت کو فون، پاکستان نے سفارتی رابطوں میں اہم کردار کیا، امریکی تجزیہ کار

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی تجزیہ کار ماریو نافل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف مجوزہ امریکی حملے منسوخ کرنے سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی قیادت سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا جبکہ پاکستان پس پردہ سفارتی کوششوں کے ذریعے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں کردار ادا کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امن مذاکرات: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک بار پھر خراج تحسین

ماریو نافل نے پاکستان کو ایران کے ساتھ رابطوں میں ایک اہم ثالث قرار دیتے ہوئے ماریو نافل نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا کہ مذاکراتی عمل میں پیشرفت ہوئی ہے اور انہیں بتایا گیا کہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ان کے بقول اس صورتحال سے یہ تاثر ملتا ہے کہ صدر ٹرمپ محض یکطرفہ طور پر کامیابی کا اعلان نہیں کر رہے تھے بلکہ انہیں ممکنہ مفاہمت کے حوالے سے براہِ راست یقین دہانیاں بھی موصول ہوئی تھیں۔

تاہم امریکی تجزیہ کار نے خبردار کیا کہ اصل سوال یہ ہے کہ آیا واقعی کوئی حتمی سمجھوتا موجود ہے یا ایران اب بھی وقت حاصل کرنے کی حکمت عملی اختیار کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیے: ایران کے خلاف جنگ ختم کردی، معاہدہ چند روز میں ہوسکتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ماریو نافل کا کہنا تھا کہ موجودہ سفارتی عمل زیادہ تر غیر اعلانیہ رابطوں، پس پردہ مذاکرات اور باہمی توقعات پر مبنی دکھائی دیتا ہے جبکہ اس حوالے سے کوئی باضابطہ اور عوامی معاہدہ سامنے نہیں آیا۔

امریکی تجزیہ کار ماریو نافل۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم کے قریب سمجھے جانے والے ایک ذریعے نے اس بات کی تردید کی ہے کہ تہران نے امریکا کے ساتھ کسی مفاہمتی یادداشت یا باضابطہ سمجھوتے کی منظوری دی ہے۔

ان کے مطابق یہ مؤقف صدر ٹرمپ کے ان دعوؤں سے متصادم ہے جن میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کی اعلیٰ قیادت مجوزہ معاہدے کے متن پر اصولی اتفاق کر چکی ہے۔

تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ متضاد بیانات کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان مبینہ مفاہمت کی اصل صورتحال بدستور غیر واضح ہے جبکہ نہ امریکا اور نہ ہی ایران نے کسی حتمی معاہدے کی سرکاری تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں: ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں نیا موڑ، ٹرمپ کا ایرانی قیادت سے براہِ راست رابطے کا انکشاف

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھی ماریو نافل کے دعوؤں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو دنیا بالعموم اور اہم ترین ممالک بالخصوص وقتاً فوقتاً سراہتے رہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی کی اپیل 3 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

4 ارب ڈالر کا خفیہ مالیاتی نیٹ ورک، ایران سے متعلق حیران کن دعوے سامنے آگئے

بہار میں ‘کاکروچ کیفے’ کھل گیا، مینیو میں کیا کچھ ہوتا ہے؟

لاہور میں امریکی خاتون اور 3 بچوں کی ہلاکت کا معمہ حل، پولیس نے حقائق سامنے رکھ دیے

کینیا میں 15 ہاتھی پراسرار طور پر ہلاک، زہریلی کیڑے مار ادویات سے آلودہ ٹماٹر کھانے کا شبہ

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘