جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم آزاد کشمیر

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے چیف سیکریٹری خوشحال خان اور انسپکٹر جنرل پولیس لیاقت ملک نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی عملداری اور ریاست میں پائیدار امن کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت اور مؤثر انداز میں یقینی بنائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: گن پوائنٹ پر مذاکرات نہیں ہوں گے، ریاست رٹ قائم کرےگی، چیف سیکریٹری اور آئی جی آزاد کشمیر کی پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ تمام ادارے باہمی ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے ریاست میں امن، استحکام اور مؤثر طرزِ حکمرانی کو مزید مضبوط بنبنانے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کو عام معافی دینے کا امکان مسترد کردیا

اس موقع پر پرنسپل سیکریٹری ظفر محمود خان ، کمشنر مظفرآباد بدر منیر اور پی ایس او عثمان ممتاز بٹ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران چیف سیکریٹری خوشحال خان نے وزیراعظم کو ریاست کی مجموعی انتظامی اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

جبکہ آئی جی لیاقت ملک نے امن و امان اور سیکیورٹی سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے ضلع سوراب میں امن و امان کے خدشات پر 15 اگست تک کرفیو نافذ

امریکا ایران سے محدود سطح پر مذاکرات کررہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران پبلک سروس کمیشن کے 7 ارکان کی تقرری، اپوزیشن کا اعتراض

میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت کا تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

مکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں شاندار آتش بازی، عوام کا جوش و خروش

ویڈیو

’اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے چنا ہے‘، مکہ دفاعی معاہدے پر اراکین پارلیمنٹ کا اظہار خیال

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار