واشنگٹن تہران معاہدے کے بعد نئی حکمت عملی، ایرانی فنڈز سے امریکی اجناس کی خریداری

جمعہ 26 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت منجمد ایرانی اثاثے کھولے جانے کے بعد ان رقوم سے امریکی گندم، سویابین اور مکئی خریدی جائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے وہ اثاثے جو مفاہمت کے تحت بحال کیے جائیں گے، ان سے امریکی زرعی مصنوعات خریدنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ٹرمپ نے ایرانی اثاثوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان رقوم کو استعمال کرتے ہوئے بڑی مقدار میں گندم، سویابین اور مکئی خریدی جائے گی اور یہ عمل جلد شروع ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ خریداری کا عمل بڑے پیمانے پر ہو گا، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے سے خلیجی اتحادی ممالک کی سلامتی یا استحکام متاثر نہیں ہوگا۔

ر

روبیو نے کہا کہ واشنگٹن امن کے لیے تیار ہے، تاہم ایران کو آبنائے ہرمز کے استعمال پر کسی قسم کی فیس یا ٹول وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ نے ایران جنگ سے متعلق صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے والی قرارداد مسترد کر دی۔ اس سے قبل سینیٹ نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں ایران جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:معاہدے سے پہلے ایرانی اثاثے بحال نہیں ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد سفارتی رابطوں اور ممکنہ معاہدے کے حوالے سے سرگرمیاں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی