لامبورگینی نے نئی ہائبرڈ سپر ایس یو وی متعارف کرا دی، خالص برقی گاڑیوں کا منصوبہ ترک

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی کی معروف لگژری گاڑیاں بنانے والی کمپنی لامبورگینی نے اپنی نئی ہائبرڈ پرفارمنس ایس یو وی متعارف کرا دی ہے، جبکہ کمپنی نے خالص برقی گاڑیاں بنانے کا منصوبہ ترک کرتے ہوئے ہائبرڈ ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی نے نئی گاڑی کو دنیا کی تیز ترین سپر ایس یو وی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف 3.3 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر سکتی ہے، جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 312 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرے گی، شارک 6 پلگ اِن ہائبرڈ پک اپ آج مارکیٹ میں آئے گی

نئے ماڈل میں پہلے کے مقابلے میں زیادہ جارحانہ بیرونی ڈیزائن دیا گیا ہے، جس میں بڑی گرِل، بونٹ پر اضافی ہوا کے راستے اور بہتر اندرونی ڈیزائن شامل ہے۔

یہ پلگ اِن ہائبرڈ گاڑی ہے، جس میں 4 لیٹر ٹوئن ٹربو وی 8 پٹرول انجن کے ساتھ برقی موٹر بھی نصب ہے۔ دونوں مل کر 812 ہارس پاور اور تقریباً 738 پاؤنڈ فٹ ٹارک پیدا کرتے ہیں، جس سے گاڑی کی رفتار اور کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

لامبورگینی کے چیف ایگزیکٹو اسٹیفن ونکل مین نے کہا کہ نئی ہائبرڈ ٹیکنالوجی کمپنی کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔

کمپنی کے مطابق نئی گاڑی کی قیمت کا اعلان امریکا میں فروخت شروع ہونے کے قریب کیا جائے گا، جبکہ موجودہ 2026 ماڈل کی قیمت مختلف ورژنز کے لحاظ سے تقریباً 250 ہزار سے 280 ہزار امریکی ڈالر کے درمیان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں نشاط گروپ کی جیکو جے 8 پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی متعارف ہونے کا امکان

لامبورگینی کی فروخت میں یورس ماڈل کا اہم کردار ہے اور یہ کمپنی کی سالانہ عالمی فروخت کا تقریباً 50 فیصد حصہ بنتا ہے۔ گزشتہ سال کمپنی نے تقریباً 11 ہزار گاڑیاں فروخت کی تھیں۔

لامبورگینی نے چند ماہ قبل تصدیق کی تھی کہ وہ مکمل برقی گاڑی متعارف کرانے کا منصوبہ ختم کر رہی ہے۔ کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ ان کے صارفین میں مکمل برقی گاڑیوں کی طلب توقع کے مطابق نہیں بڑھ رہی، اسی لیے کمپنی نے مکمل برقی گاڑی کے بجائے پلگ اِن ہائبرڈ ٹیکنالوجی کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدت ضروری ہے، لیکن صرف جدت کی خاطر نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانا یا صارفین پر مسلط کرنا درست حکمت عملی نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں