عدنان صدیقی کے نخروں سے تنگ آکر ڈائریکشن چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا‘، کاظم پاشا کا انکشاف

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے لیجنڈری ڈائریکٹر کاظم پاشا نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں معروف اداکار عدنان صدیقی کے نخروں اور مطالبات سے تنگ آکر انہوں نے مستقل طور پر ڈائریکشن چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی وی کے سنہری دور، سنسرشپ کے مسائل اور اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربات سے پردہ اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر، فہد مصطفی کو اپنے ’شو‘ میں کیوں نہیں بلاتیں؟

کاظم پاشا کے مطابق ایک ڈراما سیریل کے دوران عدنان صدیقی کو کاسٹ کرنا پروڈکشن ٹیم کے لیے شدید ذہنی دباؤ اور بجٹ کی خرابی کا باعث بن گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ عدنان صدیقی نے پہلے اپنے اسسٹنٹ، پھر اپنی 3 بیٹیوں اور پھر ان کی آیا کے لیے فضائی ٹکٹوں کا مطالبہ کیا، جس پر شریک اداکار ساجد حسن نے مذاق میں کہا کہ کیا آپ ہمیں دیوالیہ کرنا چاہتے ہیں؟

 کاظم پاشا نے مزید بتایا کہ اعجاز اسلم کے بنگلے پر شوٹنگ کے دوران عدنان صدیقی کی ضد اس حد تک بڑھ جاتی تھی کہ وہ مخصوص جگہ سے کھانا کھانے کے لیے شوٹنگ روک دیتے تھے، جس سے تنگ آکر وہ خود سیٹ چھوڑ کر چلے جاتے تھے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ عدنان صدیقی نے کبھی ان کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی اور وہ ایک بہترین انسان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدنان صدیقی نے نعمان اعجاز اور ہمایوں سعید  کو لیجنڈ قرار دے دیا

انٹرویو کے دوران انہوں نے اداکارہ سعدیہ امام سے متعلق ایک واقعہ بھی شیئر کیا کہ اداکار قربان جیلانی کے انتقال کے بعد ایک سین میں سعدیہ امام رونے کی اداکاری نہیں کر پارہی تھیں۔ کاظم پاشا نے نفسیاتی حربہ استعمال کرتے ہوئے سیٹ پر شدید غصے اور سختی کا ماحول پیدا کیا، جس پر سعدیہ امام حقیقی طور پر رو پڑیں اور انہوں نے وہ منظر عکسبند کرلیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 70 اور 80 کی دہائی میں لیلیٰ زبیری جیسی اداکاراؤں کو ٹی وی پر لانے کے لیے ان کے خاندان والوں کو راضی کرنا ایک بڑا چیلنج تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سعدیہ امام کو شوبز انڈسٹری میں کام کرنے سے کس نے اور کیوں روکا؟

اپنے مشہور ڈرامے ‘جنگلوس’ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کاظم پاشا نے بتایا کہ جاگیردارانہ نظام پر مبنی اس ڈرامے پر پابندی لگانے کے لیے معاملہ قومی اسمبلی تک پہنچ گیا تھا، لیکن انہوں نے دباؤ کے باوجود ہار نہیں مانی اور سنسرشپ سے بچنے کے لیے استعاروں کا سہارا لیا۔

انہوں نے پاکستانی سنیما کے زوال کی وجہ جدید تقاضوں کو نظرانداز کرنا قرار دیا۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنی اہلیہ کو دیا اور اپنی بیٹی ندا یاسر کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ