اسپین میں تارکین وطن کا بڑا بحران، سیوٹا میں ہزاروں افراد کی یلغار پر یورپی یونین میں ہنگامی مشاورت

پیر 3 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپین کے شمالی افریقی علاقے سیوٹا (Ceuta) میں مراکش سے غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے تارکین وطن کی بڑی لہر کے بعد یورپی یونین میں ہنگامی مشاورت کا آغاز ہوگیا ہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران قریباً 50 سے 60 ہزار افراد نے زمینی اور سمندری راستوں سے سیوٹا میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 67 افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں:سیوٹا مہاجر بحران: اٹلی نے اسپین سے سرحد بند کر دی، فرانس نے بھی نگرانی سخت کردی

اسپین نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے سیوٹا کی ساحلی سرحد پر 500 میٹر طویل تیرتی رکاوٹ نصب کر دی ہے، جبکہ فوج، پولیس اور کوسٹ گارڈ کی نفری میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ہسپانوی حکام کے مطابق زیادہ تر تارکین وطن رضاکارانہ طور پر مراکش واپس جا چکے ہیں، تاہم سرحدی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

بحران کے بعد یورپی یونین کے وزرائے داخلہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اٹلی سمیت متعدد ممالک نے یورپ کی سرحدی پالیسی پر سوالات اٹھائے ہیں، جبکہ ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے بعض یورپی رہنماؤں کے ردعمل کو سیاسی قرار دیتے ہوئے مشترکہ یورپی حکمت عملی پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسپین کے علاقے سیوٹا میں مہاجرین کا سیلاب، مراکش سے ہزاروں افراد سرحد عبور کر گئے

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حالیہ برسوں میں یورپ کو درپیش سب سے بڑے سرحدی بحرانوں میں سے ایک ہے، جس نے ایک بار پھر ہجرت، سرحدی سلامتی اور شینگن معاہدے سے متعلق بحث کو تیز کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا میں برڈ فلو کا نیا کیس سامنے آنے پر الرٹ، حفاظتی اقدامات سخت

انڈونیشیا میں مسافر بردار فیری حادثے کا شکار، 5 افراد ہلاک، لاپتا مسافروں کی تلاش جاری

دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کے پہلے روز 5 وکٹوں پر 239 رنز، جسٹن گریوز کی نصف سینچری

نئے صوبے بننے سے گورننس بہتر ہوگی اور فنڈز گراس روٹ تک پہنچیں گے، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، 2 گولڈ اور ایک برونز میڈل جیت لیے

ویڈیو

نئے صوبے بننے سے گورننس بہتر ہوگی اور فنڈز گراس روٹ تک پہنچیں گے، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر: اسٹڈی، ورک اور وزٹ ویزا کی پراسیسنگ مدت میں کتنا اضافہ کیا گیا ہے؟

آبنائے ہرمز اور جوہری معاہدے پر پیشرفت کی امید، امریکا اور ایران مذاکرات کے لیے تیار

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور