برٹش کولمبیا میں جنگلات کی آگ بے قابو، ہنگامی حالت نافذ، 20 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور

اتوار 9 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں تیزی سے پھیلتی جنگلات کی آگ کے باعث ہنگامی حالت نافذ کردی گئی، جبکہ 20 ہزار سے زائد افراد کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔ حکام کے مطابق آگ نے راتوں رات تقریباً دوگنا رقبہ اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کئی مکانات و املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بالڈ رینج کے جنگلات میں لگی آگ تقریباً 9 ہزار 500 ہیکٹر رقبے تک پھیل چکی ہے اور تاحال قابو سے باہر ہے۔ سمر لینڈ، پیچ لینڈ اور اوکاناگن جھیل کے مغرب میں واقع دیگر علاقوں سے بڑے پیمانے پر انخلا کرایا گیا ہے۔

صوبائی وزیر اعلیٰ ڈیوڈ ایبی نے صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ایک فائر افسر نے آگ کی شدت کو ایسے قرار دیا جیسے ’بم پھٹ گیا ہو‘۔ ان کے مطابق شعلے 100 فٹ بلند درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر مزید 200 فٹ تک بلند ہورہے تھے اور آگ نے اپنا موسمی نظام پیدا کرلیا تھا، جس سے بجلی کڑکنے اور مزید آگ بھڑکنے کا سلسلہ جاری رہا۔

حکام کے مطابق کئی گھر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ بعض افراد کو اچانک بدلتی صورتحال کے باعث پھنسنے پر ریسکیو کیا گیا۔ آگ کے باعث سمر لینڈ میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی اور پانی کی صفائی کا نظام متاثر ہونے کے بعد شہریوں کو پانی ابال کر استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:فرانس اور اسپین میں جنگلاتی آگ مزید پھیل گئی، ساڑھے 3 لاکھ افراد متاثر

برٹش کولمبیا میں تقریباً 1500 فائر فائٹرز 100 سے زائد جنگلاتی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ صوبے میں 40 انخلا کے احکامات اور 49 وارننگز جاری کی جاچکی ہیں۔ رائٹرز کے مطابق رواں سال کینیڈا میں تقریباً 40 لاکھ ہیکٹر رقبہ جنگلات کی آگ سے متاثر ہوچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے ضلع سوراب میں امن و امان کے خدشات پر 15 اگست تک کرفیو نافذ

امریکا ایران سے محدود سطح پر مذاکرات کررہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران پبلک سروس کمیشن کے 7 ارکان کی تقرری، اپوزیشن کا اعتراض

میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت کا تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

مکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں شاندار آتش بازی، عوام کا جوش و خروش

ویڈیو

’اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے چنا ہے‘، مکہ دفاعی معاہدے پر اراکین پارلیمنٹ کا اظہار خیال

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار