پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نیدرلینڈز روانہ

اتوار 9 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ہاکی ٹیم ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لاہور سے نیدرلینڈز روانہ ہوگئی ہے۔

ہاکی ورلڈ کپ 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان کی ٹیم بھی شرکت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم 8 برس بعد ورلڈ کپ میں پہنچ گئی، محسن نقوی کی کھلاڑیوں کو مبارکباد

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کے لیے 2 کروڑ روپے کا الاؤنس جاری کردیا ہے جبکہ غیرملکی یومیہ الاؤنس بھی کھلاڑیوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کردیا گیا ہے۔

فیڈریشن کے مطابق قومی ٹیم کے تمام انتظامی اور سفری معاملات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ کھلاڑیوں اور کوچز کے سفر، رہائش اور کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی کوریا کو 1-3 سے شکست دے دی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری محمد یاسین وانی نے کہا کہ کھلاڑیوں اور کوچز کی فلاح و بہبود فیڈریشن کی اولین ترجیح ہے، ٹیم کی روانگی سے قبل تمام مالی اور انتظامی معاملات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی اور کامیابی کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 19 اگست کو مدمقابل ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے ضلع سوراب میں امن و امان کے خدشات پر 15 اگست تک کرفیو نافذ

امریکا ایران سے محدود سطح پر مذاکرات کررہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران پبلک سروس کمیشن کے 7 ارکان کی تقرری، اپوزیشن کا اعتراض

میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت کا تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

مکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں شاندار آتش بازی، عوام کا جوش و خروش

ویڈیو

’اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے چنا ہے‘، مکہ دفاعی معاہدے پر اراکین پارلیمنٹ کا اظہار خیال

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار