عدالتِ عالیہ نے آڈیو ٹیپس کی قانونی حیثیت پر جواب طلب کر لیا، تحریری حکمنامہ جاری

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیو لیکس درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔

تحریری حکمنامے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو ٹیپس کی قانونی حیثیت سے متعلق جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو 4 ستمبر تک جواب جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکمنامے میں وزیراعظم کے سیکریٹری، وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے سیکرٹریز کو بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ جو تفصیلی رپورٹ سیکرٹریز نے جمع کروانی ہے ان کی درستگی کے بیان حلفی بھی جمع کروائیں۔

کہا گیا ہے کہ عدالت میں جواب 31 مئی کے آرڈر میں اٹھائے گئے سوالات کو مد نظر رکھ کر جمع کروائیں، عدالت کو بتایا گیا اٹارنی جنرل موجود نہیں، کچھ وقت دیا جائے، وفاقی حکومت کا پہلے سے جمع کرایا جواب 31 مئی کے آرڈر کے مطابق نہیں ہے۔ 18 اگست کو وزیراعظم کے سیکریٹری اور دفاع و داخلہ کے سیکرٹریز ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

یاد رہے کہ نجم الثاقب نے پارلیمانی کمیٹی میں طلبی کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے، عدالت نے نجم الثاقب کو پارلیمانی کمیٹی میں سمن کو معطل کر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار