سلمان خان کی جانب سے شادی کی پیشکش پر شرمین سیگل نے کیا جواب دیا؟

جمعرات 16 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منیشا کوئرالا، سوناکشی سنہا، ریچا چڈھا، ادیتی راؤ حیدری اور دیگر جیسے تجربہ کار اداکاروں اور ستاروں کی موجودگی میں شرمین سیگل نے ویب سیریز ’ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ سے اپنی ویب سیریز کا آغاز کیا ہے۔ یہ ان کے چچا سنجے لیلا بھنسالی کی بھی پہلی ویب سیریز ہے۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ وہ بچپن سے ہی فلم انڈسٹری کا حصہ رہی ہیں، شرمین نے اپنے ڈیبیو سے پہلے ہی کئی مشہور شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں اور حال ہی میں ہونے والی بات چیت میں انہوں نے ایک ایسی مشہور شخصیت سے ملنے کا اپنا پہلا تجربہ شیئر کیا جو کوئی اور نہیں بلکہ سلمان خان ہیں۔

شرمین سیگل نے فلم انڈسٹری میں اپنے سفر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شرمین نے انکشاف کیا کہ سلمان خان نے انہیں مذاق میں پرپوز کیا تھا اور انہوں نے انکار کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’سلمان خان نے مجھ سے پوچھا کیا تم مجھ سے شادی کروگی تو میں نے کہا کہ نہیں‘۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ اب شادی شدہ ہیں اور نومبر 2023 میں ایک کاروباری شخصیت امان مہتا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔

شرمین سیگل نے ہیرامنڈی میں منیشا کوئرالا کی سب سے چھوٹی بیٹی عالم زیب کا کردار ادا کیا ہے۔

شرمین نے اپنی ہندی فلم میں میزان جعفری کے ساتھ فلم ’ملال‘ میں قدم رکھا اور بعد میں سنہ 2022 کی ہارر کامیڈی ’اتیتھی بھوتو بھوا‘ میں پراتک گاندھی اور جیکی شروف کے ساتھ کام کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئینی عدالت میں جواب جمع کرا دیا

آسٹریلیا: مسلمان سینیٹر کو ’پاکستان واپس جاؤ‘ کہنے پر پالین ہینسن کی اپیل مسترد

کراچی: ریجنل پاسپورٹ آفس ملیر میں کرپشن نیٹ ورک بے نقاب، سرکاری اہلکاروں سمیت 7 ملزمان گرفتار

امریکی جنگی ہلاکتوں کا ریکارڈ تبدیل، پینٹاگون کی شفافیت پر نئے سوالات اٹھ گئے

پاکستان کا بحران اور نوجوانوں کی خاموشی

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش