انڈونیشیا: سعودیہ کے زیراہتمام ایک اعشاریہ 2 کلومیٹر طویل افطار دسترخوان

منگل 4 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے برادر مسلم ملک انڈونیشیا میں ایک اعشاریہ 2 کلومیٹر طویل افطار دسترخوان کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں روزہ داروں نے شرکت کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت و ارشاد کے زیراہتمام یہ دسترخوان انڈونیشیا کے جزیرہ سوماٹرا میں سجایا گیا جو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا افطار دسترخوان تھا اور یہ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اندراج کا بھی اہل ہے۔

یہ افطار دسترخوان 1200 میٹر طویل تھا جس پر ہزاروں روزہ داروں کی افطاری کا انتظام کیا گیا تھا۔ پروگرام کی افتتاحی تقریب میں مغربی سوماٹرا کے گورنر انجینیر مہیلدی انصار اللہ، جکارتہ میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے مذہبی اتاشی احمد بن عیسیٰ الحازمی اور متعدد سیاسی و اسلامی شخصیات اور یونیورسٹیوں اور اسلامی انجمنوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

انڈونیشیا کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ دسترخوان مغربی سوماٹرا ریاست کے شہر پاڈانگ میں 1,200 میٹر تک پھیلا ہوا تھا، جس میں معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے 8,000 سے زیادہ انڈونیشی شہریوں نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مغربی سوماٹرا کے گورنر نے کہا کہ حکومت اس دسترخوان کو ملک کی تاریخ کے سب سے طویل افطار دسترخوان کے طور پر گینیز بک آف ریکارڈز میں درج کرانے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور عزت مآب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا عظیم الشان افطار پروگرام کے انعقاد میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

گورنر سوماٹرا نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے مثبت اقدامات دونوں برادر ممالک کی حکومتوں اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کا باعث بنیں گے۔

افطار پروگرام میں سعودی عرب کے مذہبی اتاشی عیسیٰ الحازمی نے سوماٹرامیں اس فراخدلانہ عطیہ پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا۔ اس افطاردسترخوان پرافطاری کا سامان مہیا کرنے میں 40 ریستورانوں نے تعاون کیا جب کہ دسترخوان کو سجانے میں 400 کارکنوں نے حصہ لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!