تحریک انصاف نے عمران خان سے ملاقات کے لیے درخواست وزارت داخلہ میں جمع کرادی

اتوار 13 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست جمع کرادی۔

یہ بھی پڑھیں:جیل سے اچھی خبریں نہیں آ رہیں، عمران خان سے ملاقات کروائی جائے تو 15 اکتوبر کا احتجاج نہیں ہو گا، شیخ وقاص اکرم

اتوار کو بھیجی گئی درخواست میں پاکستان تحریک انصاف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی آخری ملاقات 3 اکتوبر 2024 کو ہوئی تھی جس میں وزارت داخلہ سے ہنگامی بنیادوں پر ملاقات کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔

ادھر پی ٹی آئی رہنماؤں نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ  15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کی کال تبھی مؤخر کرنے کے لیے تیار ہیں بشرطیکہ انہیں اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا جیل سے پیغام آیا کہ حقیقی عدلیہ کا ساتھ دینا ہے، شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ اگر حکومت انہیں اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے تو پارٹی احتجاج کی کال واپس لینے کے لیے تیار ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے حکومت سے یہ بھی کہا کہ اگر احتجاج کے دوران کوئی جانی یا مالی نقصان ہوتا ہے تو وہ ذمہ دار ہوگی۔ ڈی چوک میں احتجاج کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں، پی ٹی آئی کے بعض رہنما 15 اکتوبر کے احتجاج کی مخالفت کر رہے ہیں اور پارٹی کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران احتجاج کو مؤخر کر دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: کنگ فیصل اسپتال نے کڈنی پیئرڈ ڈونیشن ٹرانسپلانٹس میں عالمی اعزاز حاصل کر لیا

5جی اسپیکٹرم نیلامی مکمل: ٹیکنالوجی کا نیا میدان پاکستان کے لیے کون سے مواقع پیدا کر سکتا ہے؟

اسلام آباد میں یوم القدس: سیکیورٹی خدشات کے باعث کون سی سڑکیں بند، کون سے راستے کھلے؟

پیٹرول بچاؤ، الیکٹرک بائیکس چلاؤ: حکومت بلوچستان کی الیکٹرک بائیکس اسکیم سے بائیکس کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں؟

لاڑکانہ، کشمور اور کندھ کوٹ کے سرکاری گوداموں سے 24 ہزار میٹرک ٹن گندم کیسے غائب ہوئی؟

ویڈیو

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

کالم / تجزیہ

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت