لمٹ بہت تیزی سے ختم ہوجاتی ہے، کلاؤڈ کوڈ سے صارفین ناخوش

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انتھروپک نے اعلان کیا ہے کہ اس کا اے آئی کوڈنگ ٹول کلاڈ کوڈ صارفین کی توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے استعمال کی حد تک پہنچ رہا ہے اور کمپنی اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کون سا اے آئی چیٹ بوٹ حساب کتاب میں سب سے زیادہ درست ہے؟

کلاؤڈ کوڈ جو کمپیوٹر کوڈ لکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے پچھلے چند مہینوں میں کافی مقبول ہو گیا ہے۔

کمپنی نے ریڈٹ پر بتایا کہ وہ اس مسئلے کی تحقیقات کر رہی ہے جس کی وجہ سے صارفین ٹوکنز کی حد جلدی ختم کر دیتے ہیں۔

صارفین ٹوکنز خرید کر اے آئی روسز استعمال کرتے ہیں لیکن ہر ٹاسک کے لیے درکار ٹوکنز کی مقدار اکثر واضح نہیں ہوتی۔ انتھروپک کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنا ٹیم کی اولین ترجیح ہے۔

صارفین نے ریڈٹ پر تبصرے کیے۔ ایک نے کہا کہ مفت اکاؤنٹ کے مقابلے میں 100 ڈالر ماہانہ والے پرو اکاؤنٹ میں ٹوکنز کی حد بہت جلد ختم ہو جاتی ہے۔

ایک اور صارف نے بتایا کہ کوڈ میں بگز کی وجہ سے ایک سیشن میں لوپ چلانے سے روزانہ کا بجٹ چند منٹوں میں ختم ہو سکتا ہے۔

علاوہ ازیں ایک صارف نے کہا کہ اثر صرف کلاؤڈ کوڈ تک محدود نہیں، بلکہ ایک سادہ جملے کا جواب بھی 59 فیصد استعمال سے 100 فیصد تک پہنچا دیتا ہے۔

مزید پڑھیے: اے آئی چیٹ کو محفوظ اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے نئی حفاظتی تکنیک متعارف

انتھروپک نے حال ہی میں پییک آورز کے دوران سروس میں تھروٹلنگ متعارف کروائی ہے جس سے مصروف وقت میں ٹوکنز زیادہ تیزی سے استعمال ہوتے ہیں۔ سافٹ ویئر ڈویلپر روزمرہ کے کاموں میں کلاؤڈ کوڈ جیسے ٹولز استعمال کرتے ہیں اور کسی بھی رکاوٹ سے ان کا کام متاثر ہو سکتا ہے۔

پرو کلاؤڈ کی سبسکرپشن 20 ڈالر ماہانہ ہے جبکہ زیادہ استعمال کے لیے 100 یا 200 ڈالر تک کی ٹیئرز موجود ہیں اور بڑی تنظیموں کے لیے بزنس پرائزنگ بھی دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں: اوپن اے آئی رواں سال ساڑھے 3 ہزار نئی بھرتیاں کرے گی

انتھروپک نے حال ہی میں کلاؤڈ کوڈ کا داخلی سورس کوڈ انسانی غلطی کی وجہ سے گٹ ہب پر جاری کر دیا تھا۔ کمپنی نے کہا کہ یہ سیکیورٹی بریک نہیں بلکہ انسانی غلطی تھی اور صارفین کے کوئی حساس ڈیٹا یا کریڈینشلز افشا نہیں ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp