پاکستانی شہریوں کی  ایران سے واپسی کا عمل جاری، 70 سے زائد افراد وطن پہنچ گئے

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران میں کشیدہ صورتحال کے ایران کے مختلف شہروں سے پاکستانیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام کے مطابق 70 سے زائد پاکستانی شہری ایران سے واپس اپنے وطن پہنچ چکے ہیں اور یہ عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے مطابق گزشتہ روز ایران سے پاکستانیوں کے انخلا کا باقائدہ سلسلہ شروع کیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں ایران میں پھنسے ہوئے 5 طلبا سمیت 51 پاکستانی شہری گبد ریمدان سرحد عبور کرکے بحفاظت وطن پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق

وطن واپس آنے والے پاکستانی شہریوں میں تاجر، سیاح اور طلبا شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سرحد پر ایف آئی اے کی جانب سے 24 گھنٹے امیگریشن کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وطن واپسی کے عمل کو تیز اور منظم بنایا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واپس آنے والے افراد کو رہائش، کھانے پینے اور سفری سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران میں جنگی صورت حال، پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل جاری

واپس آنے والے شہریوں کو سرحد پر مناسب سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ جلد شہریوں کو کوئٹہ اور بعد ازاں ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا جائے گا۔

 اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ایران میں جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وہاں مقیم پاکستانی شہریوں کی باحفاظت وطن واپسی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران پر حملے افسوسناک، پاکستان کے اندر احتجاج کو شدت میں بدلنا دشمن کو فائدہ پہنچائے گا، خواجہ آصف

سرحدی مقامات پر امیگریشن حکام 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں تاکہ آمد و رفت کا عمل مؤثر اور منظم بنایا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ بارڈر سے ملحقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ واپس آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات اور ضروری معاونت فراہم کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نجی سرمایہ کاری کا منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کریں گے، یوئیفا کی فیفا کو وارننگ

سورینج کوئلہ کان حادثہ: بلوچستان حکومت کا جاں بحق مزدوروں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی معاونت کا اعلان

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری

بے بنیاد الزامات پر پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حق محفوظ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا انتباہ

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بارود سے بھری 2 گاڑیاں تباہ، 4 دہشتگرد ہلاک

ویڈیو

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی کیوں ہوئی؟ نظام تبدیل ہونے والا ہے، نئے صوبے ضروری

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین